National News

بنگلہ دیش ٹیم نے ہندوستان کے دباؤ میں آکر پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا: شاہ محمودقریشی

بنگلہ دیش ٹیم نے ہندوستان کے دباؤ میں آکر پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا: شاہ محمودقریشی

لاہور: وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کو تیار تھی، لگتا ہے بھارت کے دباؤ میں اس نے نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت بھارت مکمل طور پر تقسیم نظر آ رہا ہے، بھارتی عوام سڑکوں پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متنازعہ شہریت کے قانون کے خلاف بھارت بھر میں احتجاج ہو رہا ہے، دنیا بھر میں مودی سرکار کی ہندوتوا سوچ بے نقاب ہوگئی۔

PunjabKesari
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی کریک ڈاون ختم کرانے کے لئے سیاسی اور سفارتی محاذ پر جو کر سکتے ہیں وہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے ردِعمل کا بھارت کو اندازہ نہ تھا، جو کشمیری رہنما ماضی میں بھارتی حکومت کے موقف کی تائید کرتے تھے وہ آج کنارہ کش ہیں۔
ایک سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی کوشش رہی ہے کہ مسلم ملکوں کے درمیان موجود غلط فہمیاں دور کرے۔
 



Comments


Scroll to Top