یو ٹیوب کمائی کا ایک بہترین ذریعہ بن رہا ہے ۔یوٹیوب پر صرف سلیبریٹی شیف ہی کروڑوں نہیں کما رہے ہیں بلکہ اس پلیٹ فارم پر کئی نئے کھانا بنانے والے بھی آچکے ہیں اور ہر مرتبہ ان کا کھانا ہی نہیں ہے جو ناظرین کی توجہ اپنی طرف مبذول کراتا ہے ، بلکہ کچن کے ساتھ ساتھ الگ الگ تجربہ کرکے بھی وہ ناظرین کو اپنی جانب راغب کررہے ہیں ۔ ایسی ہی ایک کامیاب یوٹیوبرس میں سے ہاٹ اینڈ سیکسی روبی ڈے ہیں ۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ روبی بغیر کپڑے پہنے کھانا بناتی ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ لوگ ان سے کھانا بنانا سیکھنے کے علاوہ ان کو دیکھنا بھی پسند کرتے ہیں۔ ان کے چینل پر 464000 سے زیادہ سبسکرائبرس اور 99 ملین یعنی 9 کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ ویوز ہیں ۔ ٹیکساس کی اس خاتون نے اپنے لئے ایک فین بیس تیار کرلیا ہے ۔ حال ہی میں اپ لوڈ کئے اپنے ویڈیو میں وہ کمپکن مفنس بناتی نظر آرہی ہیں ۔

یہ خاتون کھانا بنانے کے اپنے زیادہ تر ویڈیوز میں صرف اپرون (کھانا بنانے کیلئے استعمال ہونے والا کپڑا )پہنے رہتی ہیں ۔ حالانکہ کئی لوگ ان کی سیکس اپیل کی وجہ سے ان کے ویڈیوز کی طرف مبذول ہوتے ہیں ، یہ بات ان کے ویڈیوز پر آئے تبصرے سے بھی پتہ چلتی ہے ۔ لیکن یوٹیوب کی سنسنی روبی کہتی ہیں کہ ان کا ایسا کوئی مقصد نہیں ہوتا ہے ۔ وہ زور دیتی ہیں کہ وہ مزاحیہ اور معلومات پر مبنی ویڈیوز بنائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو کھانا بنانے کیلئے اس سے انسپائریشن ملتی ہے ۔

اس دوران ایسا بھی ہوا جب روبی کے چینل پر سیکسوئل ویڈیو اپ لوڈ ہیں ، ایسا مانتے ہوئے ان کے چینل کو یوٹیوب نے ڈیمونیٹائز کردیا ۔ یعنی یہاں سے ان کی کمائی بند ہوگئی ۔ اس کے بعد اس خاتون نے اپنے ویڈیوز پیٹریان پیج پر پوسٹ کرکے پیسے کمانے شروع کردئیے۔
یہ ویب سائٹ فینس کو ہر ماہ ایک طے رقم ادا کرنے کیلئے پابند بناتی ہے اور اس کے بدلے میں وہ خاص ویڈیو اور تصاویر دیکھ سکتے ہیں ۔ یہاں پر ہونے والی آمدنی کا پانچ فیصد یہ ویب سائٹ اپنی فیس کے طور پر کاٹ لیتی ہے اور باقی رقم یہاں موجود کریئٹرس کو دے دیتی ہے ۔ یہاں پر وہ الگ الگ فیس کے پیک بناکر اپنے فینس کو سبسکرپشن کیلئے دیتی ہے اور اس طرح وہ ہر ماہ لاکھوں روپے کما رہی ہے ۔