Latest News

آئی این ایکس میڈیا کیس: چدمبرم کو سپریم کورٹ سے ملی ضمانت

آئی این ایکس میڈیا کیس: چدمبرم کو سپریم کورٹ سے ملی ضمانت

نئی دہلی :سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا سے منسلک منی لانڈرنگ  کے  معاملہ میں تہاڑ جیل میں بند سابق مرکزی  وزیر مالیات پی چدمبرم کو   بدھ کو یعنی آج سپریم کورٹ سے راحت مل گئی ہے۔جسٹس آر بھانومتی، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس رشی کیش رائے کی بنچ نے کچھ شرائط کے ساتھ مسٹرپی چدمبرم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
 بتادیں کہ 106 دن بعد پی چدمبرم کو ضمانت ملی ہے۔عدالت نے دو لاکھ روپے کی ضمانت کی رقم اور اتنی ہی رقم کے دو مچلکوں پر ضمانت دینے کا فیصلہ کیا۔ لیکن ساتھ ہی سپریم کورٹ نے  ہدایت دی  کہ کانگرس لیڈر عدالت کی اجازت کے بغیر ملک نہیں چھوڑیں گے، ساتھ ہی وہ نہ تو کسی گواہ سے بات کریں گے، نہ ہی اس معاملہ میں کوئی عوامی تبصرہ کریں گے، نہ کوئی انٹرویو دیں گے۔ واضح رہے کہ چدمبرم 17 اکتوبر سے ای ڈی کی کسٹڈی میں ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top