Latest News

ایس بی آئی کا انتباہ: انٹرنیٹ پر نہ ڈھونڈیں کسٹمر کیئر نمبر، خالی ہوسکتا ہے بنک  اکاؤنٹ

ایس بی آئی کا انتباہ: انٹرنیٹ پر نہ ڈھونڈیں کسٹمر کیئر نمبر، خالی ہوسکتا ہے بنک  اکاؤنٹ

نئی دہلی: ملک کے سب سے بڑے بنک بھارتیہ اسٹیٹ بنک ( ایس بی آئی )نے اپنے گاہکوں کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے۔ ایس بی آئی نے گاہکوں کو آگاہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر کسٹمر کیئر نمبرڈھونڈنا آپ کو بھاری پڑ سکتا ہے۔بنک نے ٹویٹ کے ذریعے گاہکوں کو کہا ہے کہ وہ جعلی کسٹمر کیئر نمبر کے چکر میں نہ پڑیں ورنہ جعل سازی کا شکار ہو سکتے ہیں۔بنک نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمیشہ  ایس بی آئی کی سرکاری ویب سائٹ  سے ہی کنٹیکٹ نمبر اور برانچ کی معلومات اٹھائیں۔
کیا نہ کریں
ایس بی آئی نے ٹویٹ کر بتایا کہ کسٹمر کبھی بھی انٹرنیٹ سے ملے بنک / برانچ نمبروں پر کال نہ کریں۔ اپنی پرسنل ڈیٹیلس (ذاتی معلومات )کسی سے شیئر نہ کریں۔
 اس کے علاوہ اپنابنک  ڈیٹیلس جیسے بنک اکاؤنٹ نمبر، کارڈ نمبر، سی وی وی ، اوٹی پی اور پن کسی کو نہ بتائیں۔
کیا کریں
بنک نے بتایا کہ صرف https://bank.sbi پر دستیاب کسٹمر کیئر نمبر پر رابطہ کریں۔برانچ کی ڈیٹیلس صرف https://bank.sbi/web/home/locator/branch سے حاصل کریں۔ ایس بی آئی سے کنٹیکٹ کرنے کے لئے صرف سرکاری طریقوں کا استعمال کریں۔
 



Comments


Scroll to Top