Latest News

سعودی عرب کو بڑا جھٹکا، تیل کمپنی آرامکو کی کمائی میں 73 فیصد کی گراوٹ

سعودی عرب کو بڑا جھٹکا، تیل کمپنی آرامکو کی کمائی میں 73 فیصد کی گراوٹ

ریاض: کورونا وائرس نے تیل پر مبنی معیشتوں کو بڑا جھٹکا دینا شروع کر دیا ہے۔ سعودی عرب کی شان سمجھی جانے والی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کی حالت بہت خراب ہوتی جا رہی ہے۔ آرامکو کی کمائی میں اس سال کی دوسری سہ ماہی میں 73 فیصدی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، آرامکو دنیا کی سب سے بڑی خام تیل پیدا کرنے والی کمپنی ہے

جس پر کورونا وبا کے سبب دنیا بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کا اثر نظر آنے لگا ہے۔گارجین کی ایک رپورٹ کے مطابق، کمپنی کو اس سال 75 ارب ڈالر منافع کے طور پر ادا کرنا پڑا ہے۔ کمپنی کے سی ای او امین نصیر نے کہا ہے کہ عالمی بازار میں تیل کی صورت حال بہتر ہو رہی ہے لیکن عالمی بازار میں تیل کی مانگ ابھی بھی کم بنی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن اور سفری پابندیاں نافذ ہیں جس کا براہ راست طور پر اثر تیل کی مانگ پر پڑا ہے۔ دنیا میں تیل کی کھپت کم ہو رہی ہے اور اس وجہ سے تیل کی قیمتیں دو دہائی کی نچلی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
نصیر نے کہا کہ  چین کو دیکھئے تو پتہ چلتا ہے کہ وہاں گیسولین اور ڈیزل کی مانگ کووڈ19- سے پہلے کی طرح ہی ہو گئی ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایشیا کی صورت حال بہتر ہو رہی ہے۔ جیسے جیسے لاک ڈاؤن میں چھوٹ بڑھائی جائے گی، ویسے ویسے حالات بہتر ہوں گے۔ ہم 75 ارب ڈالر کے منافع کے تئیں عہد بستہ ہیں۔

یہ معاملہ بورڈ کی منظوری اور بازار کی صورت حال پر منحصر کرتا ہے۔ بتا دیں کہ اسی سال 30 جون کو ختم ہوئی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی کمائی میں 6.57 کی گراوٹ آئی ہے۔ پچھلے مہینے کے آخر میں ہی آرامکو کو پیچھے کر ایپل دنیا کی سب سے بڑی پبلک کمپنی بن گئی تھی۔


 



Comments


Scroll to Top