National News

سعودی عرب نے عازمین حج 2024 کے لیے قوانین سخت کر دیے، فتویٰ کونسل نے نئے احکامات جاری کیے

سعودی عرب نے عازمین حج 2024 کے لیے قوانین سخت کر دیے، فتویٰ کونسل نے نئے احکامات جاری کیے

ریاض: سعودی عرب نے عازمین حج 2024 کو لے کر قوانین کو مزید سخت کردیا ہے۔ سعودی عرب کی کونسل آف سینئر سکالرز کے نئے فتوے کے مطابق سرکاری اجازت نامے کے بغیر حج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سعودی عرب کی فتویٰ کونسل نے حج کے لیے اجازت نامے کو لازمی قرار دیتے ہوئے قواعد پر سختی سے عمل کرنے کی بات کہی ہے۔ عازمین حج کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوشش میں اٹھایاگیا یہ ایک قدم ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ وزارت داخلہ، وزارت حج، گرینڈ مسجد اور مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کے لیے جنرل اتھارٹی کے ساتھ مل کر کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے حج کرنے کا ارادہ کرنے والے لوگوں پر نئے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 فتویٰ کونسل کے مطابق یہ فیصلہ چیلنجز اور لوگوں کی حفاظت سے متعلق خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ حج پرمٹ حاصل کرنا نہ صرف ایک قانونی ذمہ داری ہے بلکہ اسلامی تعلیمات کی تعمیل کے لیے بھی ضروری ہے۔ اس ذمہ داری کو نبھانے والے نہ صرف قانونی نتائج سے بچیں گے بلکہ انہیں انعام بھی دیا جائے گا۔
 



Comments


Scroll to Top