Latest News

جن لوگوں کو'' وندے ماترم ''بولنے میں پریشانی ہے انکو ملک چھوڑ دینا چاہئے: مرکزی وزیر

جن لوگوں کو'' وندے ماترم ''بولنے میں پریشانی ہے انکو ملک چھوڑ دینا چاہئے: مرکزی وزیر

متھرا: مرکزی پشو پالن، ڈیری اور ماہی گیری ریاستی منتری پرتاپ چندسارنگی  نے  بڑا بیان دیا ہے۔پرتاپ سارنگی کا کہنا ہے کہ جن لوگوں ' وندے ماترم ' بولنے میں دقت ہے انہیں بھارت میں رہنے کا حق نہیں ہے اور انہیں ملک چھوڑ دینا چاہئے۔اڑیسہ کے بالیشور سے ممبر پارلیمنٹ سارنگی ایک مذہبی تقریب میں حصہ لینے کے لئے منگل کو ورنداون آئے تھے۔وہ بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی)کی قومی مجلس عاملہ کے رکن اور چھوٹے اور درمیانی صنعت کی وزارت  کے وزیر مملکت بھی ہیں۔
مرکزی حکومت کی طرف  سے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے زیادہ ترشقوں کو ہٹائے جانے کی حمایت کرتے ہوئے سارنگی نے کہا کہ '' یہ تو بہت پہلے ہی ختم کیا جانا چاہیے تھا۔اس کی وجہ سے کشمیر کے لوگ ملک کے مرکزی دھارے سے الگ تھلگ ہو کر رہ گئے تھے، لیکن اب مرکزی دھارے سے جڑنے کے بعد ان کی بھی ترقی ہوگی ۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ''پورا ملک مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش  کومنا رہا ہے۔ستم ظریفی دیکھئے، گاندھی کے قاتلوں (جسم کے قتل کرنے والوں)ناتھو رام گوڈسے اور نارائن آپٹے کو تو پھانسی ملی، لیکن اس وقت جنہوں نے ان کی روح اور زندگی کی اقدار کو تباہ کیا، انہیں کرسی ملی'' ۔سارنگی نے کہا کہ ' اب ایسے لوگ ہی آزادی کی لڑائی کی آواز بنے  وندے ماترم جیسے نعروں کی مخالفت کر رہے ہیں'۔
 



Comments


Scroll to Top