Latest News

مرکزی وزیر نے  جامعہ اور جے این یو کے طلباء کا علاج کر دینے کی دی دھمکی، راجناتھ بھی رہے موجود

مرکزی وزیر نے  جامعہ اور جے این یو کے طلباء کا علاج کر دینے کی دی دھمکی، راجناتھ بھی رہے موجود

میرٹھ : شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے )کی حمایت میں میرٹھ میں بی جے پی کے زیر اہتمام منعقد ایک اجلاس میں مرکزی وزیر سنجیو بالیان نے جے این یو (جے این یو) اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کا علاج کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اپنے خطاب میں اجلاس میں موجود راج ناتھ سنگھ سے انہوں نے مانگ کی کہ جے این یو اور جامعہ میں مغربی اترپردیش کے لوگوں کو 10 فیصد ریزرویشن دلوا دیں تو ملک کی مخالفت میں نعرے لگانے والوں کا علاج کر دیا جائے گا۔

https://twitter.com/ANINewsUP/status/1220201889351880705?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1220201889351880705&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-union-minister-sanjeev-balayan-says-people-of-west-up-will-cure-jnu-and-jamia-students-na-290750.html
مرکزی وزیر سنجیو بالیان نے میرٹھ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  میں راج ناتھ سے درخواست کروں گا جو جے این یو، جامعہ میں ملک مخالف نعرے لگاتے ہیں، ان کا علاج ایک ہی ہے۔ مغربی اترپردیش کا وہاں 10 فیصد ریزرویشن کروا دو، سب کا علاج کر دیں گے، کسی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔سنجیو بالیان نے مزید کہا کہ وہاں کوئی نعرہ نہیں لگ پائے گا۔ یہ ان کو بھی پیغام ہے جو اس قانون کی مخالفت کرتے ہیں۔ جب ملک آزاد ہوا 7 کروڑ مسلمان تھے۔ اب 20 فیصد ہیں اور مغربی اترپردیش میں 50 فیصد۔
اجلاس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی جم کر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو کوئی چمٹے سے بھی نہیں چھو سکتا۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں خاص کر کانگرس پر تیکھا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے کو لے کر اپوزیشن خوف پیدا کر رہے ہیں۔ لیکن عوام اب ان کی حقیقت جان چکے ہیں۔



Comments


Scroll to Top