Latest News

اویسی کے بیان پر سنگیت سوم کا حملہ، کہا-  جوتے کھائیں گے اور کاغذ بھی دکھائیں گے

اویسی کے بیان پر سنگیت سوم کا حملہ، کہا-  جوتے کھائیں گے اور کاغذ بھی دکھائیں گے

میرٹھ:شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے )  اور قومی شہریت رجسٹر  (این آر سی )کو لے کر مخالفت اور حمایت کے سر مسلسل زہریلے ہوتے جا رہے ہیں۔ بیان بازی کے میدان میں اویسی کے بعد بی جے پی کے فائر برانڈ لیڈر اور ممبر اسمبلی سنگیت سوم بھی کود پڑے ہیں۔ سنگیت سوم نے اویسی کے بیان کا دکر کرتے ہوئے کہا کہ  اویسی جوتے کھائیں گے اور کاغذ بھی دکھائیں گے ۔ ایسے میں سنگیت سوم  کے  اس متنازعہ بیان سے سیاست  گرما گئی ہے۔
آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم )کے صدر  اسد الدین اویسی کے سی اے اے  اور این آر سی پر  دئیے گئے  بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے  بھاجپالیڈر نے کہا کہ میں اویسی کو بتانا چاہتا ہوں کہ ان کے بیان' کاغذ نہیں دکھائیں گے، سینہ دکھائیں گے اور کہیں گے مار وگولی' کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اگر آپ کو ملک میں رہنا ہے تو حکومت  جو کاغذ کہے گی وہ دکھانے ہوں گے ۔ اگر اویسی کا کہنا ہے کہ سینے کم پڑ جائیں گے، گولی سینے پر کھا جائیں گے تو میں یہی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ جوتے کھائیں گے اور کاغذ بھی دکھائیں گے۔
کیا کہا تھا اویسی نے ؟
 بتا دیں کہ  اسد الدین  اویسی نے اتوار کو آندھرا پردیش کے کرنول  میں ایک عوامی جلسے میں سی اے اے اور این آر سی پر کہا تھا کہ 'میں وطن میں رہوں گا، کاغذ نہیں  دکھاؤں گا ۔اگر کاغذ دکھانے کی  بات ہوگی تو سینہ دکھائیں گے کہ مارو گولی۔ کیونکہ دل میں بھارت کی محبت ہے جسے حکومت نہیں سمجھ سکتی۔ اویسی کے اس بیان پر بی جے پی ممبر اسمبلی  سنگیت سوم نے ایسا رد عمل دیتے ہوئے  نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top