Latest News

25,000دیہاڑی مزدوروں  کی مالی مدد کریں گے سلمان خان، مانگی مزدوروں کی بنک اکاونٹ ڈٹیل

25,000دیہاڑی مزدوروں  کی مالی مدد کریں گے سلمان خان، مانگی مزدوروں کی بنک اکاونٹ ڈٹیل

ممبئی:بالی وڈ ایکٹر سلمان خان کو ان کی دریا دلی کے لئے جانا جاتاہے۔ وہ کئی موقعوں پر لوگوں کی مدد کرتے نظر آئے ہیں۔ حال ہی میںایک بار پھر سے سلمان خان کی دریا دلی دیکھنے کو ملی۔ دراصل ، پوری دنیا میں کوروناوائرس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے ۔ اس جنگ سے لڑنے کے لئے بھارت میںلاک ڈائو ن  لگا ہوا ہے۔ لاک ڈائون کی وجہ سے بھارت بہت مشکل دنوں  سے گزر رہا ہے۔ کورونا وائرس نے بھارت کی معیشت کو روک کر رکھ دیا ہے۔لاک ڈاون کی وجہ سے ملک میں لاکھوں مزدور پلاین کر اپنے گھر اور گائوں کی طرف رخ  کر رہے ہیں۔
ان مزدوروں  کی مدد کے لئے کئی بالی وڈ  سٹارز آگے  آئے ہیں۔اب خبر آ رہی ہے کہ سلمان خان لاک ڈاون کے درمیان 25000دیہاڑی مزدوروں  کی مدد کر رہے ہیں ۔ حالانکہ سلمان نے اس بارے میں کوئی انائونسمنٹ نہیں کی ہے۔ا س خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ایف ڈبلیو آئی  سی  ای او کے جنرل سیکرٹری  اشوک دوبے نے ایک ویب سائٹ میں کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سلمان خان فلمس کی سی ای او شمیرا نامبیار نے چند دنوں پہلے دیہاڑی مزدوروں کی مدد  کو لے کر فیڈریشن کو فون کیا تھا ۔ میں نے انہیں بتایا کہ یوں تو فیڈریشن  کے ساتھ5لاکھ سے زیادہ ورکر جڑے ہوئے ہیں، مگر دیہاڑی  مزدوروںکی تعداد تقریبا 25000ہے ۔اس کے بعد ہمیں تین دن بعد پھر سے فون آیا  اور انہوں نے 25000دیہاڑی مزدوروں کے بنک کھاتوں کو لے کر جانکاری مانگی ، جو ہم نے انہیں بھیج دی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کا اعداد وشمار 1120تک پہنچ چکا ہے۔ وہیں اب تک 25مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top