Latest News

بھاجپا ایم پی ساکشی مہاراج کا متناعہ بیان،'چار بیوی ، چالیس بچے نہیں چلیں گے

بھاجپا ایم پی ساکشی مہاراج کا متناعہ بیان،'چار بیوی ، چالیس بچے نہیں چلیں گے

مؤ: اپنے متنازعہ بیانات کو لے کر سرخیوں میں رہنے والے بھاجپا ایم پی ساکشی مہاراج نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں 4 بیوی 40 بچے نہیں چلیں گے ۔ ساکشی مہاراج نے مزید کہا کہ ہندوستان جتنا ہندوؤں کا ہے اتنا ہی مسلمانوں کا بھی ہے ۔ جو سکیمیں ہندوؤں کیلئے ہیں وہ مسلمانوں کیلئے بھی ہیں ۔ 
ساکشی نے یہیں نہیں رکے انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبادی کنٹرول کرنے کیلئے 2014 سے پہلے قانون لے کر آئیں گے ۔ ہم دو ، ہمارے دو ، ہم سب کے دو ۔ اس دوران انہوں نے سی اے اے کی مخالفت کے چلتے اپوزیشن جماعتوں پر جم کر نشانہ سادھا ۔ بھاجپا ایم پی نے ملک بھر میں ہورہے سی اے اے کے خلاف تشدد  کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔ 
پہلے بھی اس طرح کے بیان دے چکے ہیں ساکشی مہاراج
بڑھتی آبادی پر قابو پانے کو لے کر ساکشی مہاراج کا یہ پہلا بیان نہیں ہے ۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی بار ملک میں بڑھتی آبادی کو لے کر سوال کھڑے کر چکے ہیں ۔ اب دیکھنا ہوگا کہ کیا بھاجپا ساکشی مہاراج کے بیان پر عمل کر بڑھتی آبادی پر قابو کیلئے قانون لے کر آتی ہے یا نہیں ۔ 
 



Comments


Scroll to Top