National News

ملک کے حالات دیکھ کر لگتاہے ہم سیکولرزم  سے دور جارہے ہیں: سیف علی خان

ملک کے حالات دیکھ کر لگتاہے ہم سیکولرزم  سے دور جارہے ہیں: سیف علی خان

ممبئی :بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی فلم'  تانہاجی: انسنگ وارئیر  باکس آفس پر دھمال مچا رہی ہے۔ ان کے رول کا موازنہ پدماوت کے علاالدین خلجی کے رول سے کیا گیا۔ سیف نے حال ہی میں دئیے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس فلم میں تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور اسے لے کر انہیں افسوس رہے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ملک کی موجودہ صورت حال اور سیاسی معاملوں پر بھی اپنی رائے ظاہر کی۔

PunjabKesari
اداکار سیف علی خان نے  ایک انٹرویو میں کہا کہ فلم میں جو دکھایا گیا ہے وہ تاریخ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ  تاریخ کیا ہے، میں اسے جانتا ہوں لیکن اگر کوئی کہے کہ فلم میں جو دکھایا گیا ہے وہ تاریخ ہے تو میں اسے نہیں مانتا۔
پچھلے کافی وقت سے سیف جس سوال سے بچ رہے تھے، انہوں نے اس بار اس سوال پر اپنی رائے رکھی۔ انہوں نے ملک کے موجودہ حالات پر بھی اپنی رائے پیش کی اور کہا کہ  فی الحال ملک میں جو ماحول ہے، اسے دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔
ملک کے موجودہ حالات پر انہوں نے پہلی بار اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ہم سیکولرزم سے دور جا رہے ہیں اور مجھے کوئی بھی اس کے لئے لڑتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

PunjabKesari

انہوں نے کہا کہ ایک اداکار ہونے کے ناطے میرے لئے کوئی بھی موقف اختیار کرنا درست نہیں ہے کیونکہ اس سے فلموں پر پابندی لگ سکتی ہے اور کاروبار پر اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی لئے فلم صنعت کے لوگ اپنے کاروبار اور کنبے کو خطرے میں ڈالنا نہیں چاہتے اور کوئی بھی سیاسی تبصرہ کرنے سے بچتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top