Latest News

رابرٹ واڈرا کر سکتے ہیں سیاست میں اینٹری ۔ کہا،میں ملک کی خدمت میں اہم کردارنبھاؤں گا

رابرٹ واڈرا کر سکتے ہیں سیاست میں اینٹری ۔ کہا،میں ملک کی خدمت میں اہم کردارنبھاؤں گا

پرینکا گاندھی واڈرا کے سیاست میں سر گرم ہونے کے بعد انکے شوہر رابرٹ واڈرا نے سیاست میں اینٹری کرنے کے ا شارے دئیے ہیں۔دراصل واڈرا کے تازہ فیس بک پوسٹ سے یہ قیاس لگایا جا رہاہے ۔ واڈرا نے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ ڈالا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ' منی لانڈرنگ کیس سے نام ہٹنے کے بعد وہ ملک کے باشندوں کی خدمت میں اہم کردار نبھانا چاہتے ہیں۔گزشتہ کافی وقت سے حکومتیں مجھے تنگ وپریشان کر رہی ہیں۔مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں ، حکومتوں نے ہمیشہ میرے نام کا استعمال کر ملک کے اصل مدعوں سے عوام کا دھیان بھٹکانے کی کوشش کی ہے ، لیکن لوگوں نے ان الزامات کی سچائی کو سمجھا اور مجھ پر اعتماد جتایا۔ ایک بہتر مستقبل کی نیک خواہشات کے لئے آپ سبھی کا تہہ دل سے شکریہ'۔
واڈرا نے لکھا کہ اتنے سالوں کے تجربے اور سیکھ کو برباد نہیں کیا جاسکتا اور اس کو بہتر استعمال کے لئے رکھا جانا چاہئے ۔ مجھ پر لگے ان سبھی الزامات کے ختم ہوجانے کے بعد مجھے لگتا ہے کہ مجھے ملک اور عوام کی خدمت کرنے میں ایک بڑا رول ادا کرنا چاہئے۔واڈرا کی اس پوسٹ سے قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ وہ سیاست میں قدم رکھنے والے ہیں۔ 
 



Comments


Scroll to Top