Latest News

راجستھا ن میں سڑک حادثہ: منی بس کے پلٹ جانے سے 12 افراد ہلاک، 10 زخمی

راجستھا ن میں سڑک حادثہ: منی بس کے پلٹ جانے سے 12 افراد ہلاک، 10 زخمی

ناگور: راجستھان میں دردناک سڑک  حادثہ ہوا ہے۔ریاست کے ناگور ضلع کے کچا من تھانہ علاقے میں منی بس کے درخت سے ٹکرانے کے بعد 12 لوگوں کی موت ہو گئی۔مرنے والوں میں چار خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔وہیں حادثے میں قریب 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔زخمیوں میں پانچ بچے اور دو خواتین بتائی جا رہی  ہیں۔ 
پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ مہاراشٹر سے کچھ افراد ایک منی بس میں سوار اجمیر ضلع کے کشن گڑھ سے ہنومان گڑھ جارہے تھے اسی دوران صبح تقریبا ًتین بجے اچانک کچامن کے نزدیک ایک سانڈ سڑک پر آگیا جس کی وجہ سے منی بس بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرائی اور پھر  پلٹ گئی۔اس حادثے میں 12 افراد نے جائے حادثہ پر ہی دم توڑ دیا ، جبکہ تقریباً  10 افراد زخمی ہوگئے ۔ فی الحال کچامن پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے، تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔
 



Comments


Scroll to Top