Latest News

مدھیہ پردیش: نالے میں بہہ گئی کار، پانچ افرادکی موت

مدھیہ پردیش: نالے میں بہہ گئی کار، پانچ افرادکی موت

سیہور:مدھیہ پردیش کے ضلع سیہورمیں بھوپال اندور شاہراہ پر جتاکھیڑا گاؤں کے نزدیک آج ایک گاڑی کے نالے میں گرنے کی وجہ سے چار افراد کی موت ہو گئی اور ایک دیگر کی تلاش جاری ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کار میں سوار پانچ افراد بھوپال سے اندور جا رہے تھے کہ ضلع سیہور ہیڈکوارٹر سے 10 کلومیٹر دور جتاکھیڑا گاؤں کے نزدیک   یہ گاڑی پلیا سے ٹکراکر طغیانی والے نالے میں جا گری ، جس سے کار سوار پانچ افراد بہہ گئے ۔ پولیس نے چار افراد کی لاشیں برآمد کر لی ہیں ۔ یہ سبھی بھوپال کی کار فروخت کرنے والے کمپنی کے ملازم بتائے گئے ہیں ۔ واقعہ کی خبر موصول ہوتے ہی گاؤں والے اور پولیس جائے حادثے پر پہنچ گئی ۔ چار افراد کی لاشیں مل گئی ہیں ۔
 



Comments


Scroll to Top