Latest News

ایک بار پھر ای ڈی آفس پہنچے ریا کے بھائی شووک، کئی بار سشانت کے اکاؤنٹ سے نکال چکے ہیں پیسے

ایک بار پھر ای ڈی آفس پہنچے ریا کے بھائی شووک، کئی بار سشانت کے اکاؤنٹ سے نکال چکے ہیں پیسے

ممبئی : جمعہ کے روز ای ڈی نے سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں اداکارہ ریا چکرورتی نے پوچھ تاچھ کی تھی ۔ای ڈی آفس میں ریا سے تقریباً 8 گھنٹے پوچھ تاچھ ہوئی ۔ اس دوران ریا  کے ساتھ ان کے بھائی شووک چکرورتی، ان کی بزنس  منیجر شروتی مودی اور ریا کے سی اے رتیش شاہ کے بھی بیان درج ہوئے ہیں۔
 اس درمیان ایک بار پھر ریا کے بھائی کو ای ڈی کے آفس کے باہر دیکھا گیا ہے ۔خبر ہے کہ شووک سے بھی ا ن کے پیسوں کو لیکر پوچھ تاچھ کی جاسکتی ہے۔ اتنا ہی نہیں ریا کے والد کو بھی تفتیش کے لئے بلایا جائے گا ۔

PunjabKesari
شووک  کے بنک  اسٹیٹمنٹ  سے ثابت ہوتا ہے   سشانت کے کھاتے سے پیسے سیدھے  اس کے کھاتے میں ٹرانسفر کئے گئے تھے ۔ پیسے کوٹک بنک سے ٹرانسفر کئے گئے تھے ۔ ٹائمز ناؤ کے مطابق ، سشانت کے کھاتے سے کبھی بھی بہت بڑا لین دین نہیں ہوا ہے لیکن کئی لین دین ہوئے ہیں۔سشانت کے کھاتے سے شووک کے کھاتے میں  سب سے بڑا لین دین 40000 روپے  10 جون 2019 کو  کیا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ  اس سے بھی کم کے کئی لین دین کئے گئے تھے ۔

PunjabKesari
بتادیں کہ شووک  چکرورتی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سشانت کی کمپنی میں حصہ دار رہ چکے ہیں ۔ ایسی جانکاری سامنے آئی تھی کہ سشانت کی بنائی تین کمپنیوں میں سے دو میں ریا چکرورتی خود ڈائریکٹر تھیں ، جبکہ ایک کمپنی میں شووک ڈائریکٹر کے عہدے پر تھے ۔
 



Comments


Scroll to Top