Latest News

دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کے لیے ریزرویشن کبھی ختم نہیں ہوگا : مودی

دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کے لیے ریزرویشن کبھی ختم نہیں ہوگا : مودی

ٹونک:  وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر ہمیشہ خوش کرنے اور ووٹ بینک کی سیاست کرنے اور درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے ریزرویشن کو کم کرکے مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے منگل کو ایک کھلے فورم سے اس بات کی ضمانت دی کہ دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کے لیے ریزرویشن کبھی ختم نہیں ہوگا اور نہ ہی اسے مذہب کے نام پر تقسیم ہونے دیا جائے گا۔
مودی ضلع ٹونک کے اونیارا میں بی جے پی امیدوار سکھبیر سنگھ جونپوریا کی حمایت میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی سوچ ہمیشہ خوش کرنے اور ووٹ بینک کی سیاست کرنے کی رہی ہے اور جب 2004 میں مرکز میں اس کی حکومت بنی تو اس کا پہلا کام آندھرا پردیش میں درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے ریزرویشن کو کم کرنے کی کوشش کرنا تھا۔ یہ ان کا ایک پائلٹ پروجیکٹ تھا جسے وہ پورے ملک میں آزمانا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ 2004 سے 2010 کے درمیان آندھرا پردیش میں مسلم ریزرویشن کو لاگو کرنے کی چار کوششیں کی گئیں لیکن سپریم کورٹ کی وجہ سے ان کے منصوبے پورے نہیں ہوسکے۔ 2011 میں اسے پورے ملک میں نافذ کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں سے ریزرویشن چھین کر ووٹ بینک کی سیاست کے لیے دوسروں کو دینے کی کوشش کی گئی، جو کہ آئین کی بنیادی روح کے خلاف ہے۔



Comments


Scroll to Top