Latest News

یومِ آئین پر رام ناتھ کووند کا خطاب، اظہار رائے کی آزادی کا مطلب تشدد کرنا نہیں

یومِ آئین پر رام ناتھ کووند کا خطاب، اظہار رائے کی آزادی کا مطلب تشدد کرنا نہیں

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ شہریوں کو اظہار رائے کی آزادی کے بنیادی حق سمیت آئین میں تمام ضروری حقوق حاصل ہیں لیکن شہریوں کو اس کی غلط تشریح اور تشدد کرکے عوامی املاک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئے اور تشدد سے دور رہنا چاہئے۔ 

https://twitter.com/airnewsalerts/status/1199218551883804674?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1199218551883804674&ref_url=http%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fpresident-ramnath-kovind-addresses-the-special-session-of-parliament-to-commemorate-constitution-day-mgb-285535.html
عوامی املاک کو نقصان پہنچانے سے بچنے کی ضرورت
رام ناتھ کووند نے پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں آئین کو اپنانے کے 70 برس مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئین میں اظہاررائے کی آزادی کے حق کے ساتھ ہی سبھی شہریوں کو عوامی مقامات پر تحفظ برقرار رکھنے اور تشدد سے دور رہنے کی بھی سیکھ دی گئی ہے۔ آزادی کی غلط تشریح کرکے تشدد کرنے اورعوامی املاک کو  نقصان  پہنچانے سے بچنے کی ضرورت ہے۔

PunjabKesari
تمام شہری اپنے فرائض سر انجام دیں
رام ناتھ کووند نے کہا کہ جو لوگ عوامی تشدد اور انتشار پھیلاتے ہیں انہیں بھی روکنے کی ضرورت ہے اور ایسا کرنے والے ملک کے ذمہ دار شہری ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کے تمام شہری اپنے حقوق کی تکمیل کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض کو سرانجام دیں تاکہ ملک کے تمام شہریوں کے حقوق کا مکمل تحفظ ہو۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ تمام شہریوں کا بنیادی فرض انسانیت کے جذبے کو فروغ دینا اور سب کے لئے حساس ہوکر خدمات انجام دینا ہے۔

https://twitter.com/airnewsalerts/status/1199218551883804674?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1199219660094201856&ref_url=http%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fpresident-ramnath-kovind-addresses-the-special-session-of-parliament-to-commemorate-constitution-day-mgb-285535.html
صدرجمہوریہ نے اراکین پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ آئین کے ساتھ لگن سے اور اپنے حلف کے مطابق اپنے انتخابی حلقوں اور ملک کے دیگر شہریوں کی خدمت کے لئے تیار رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ عوامی خدمت کا موقع ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا اس لئے اس موقع کا پورا فائدہ اٹھاکراپنے علاقے کے لوگوں کے جذبات کا احترام کریں اور ان کی امیدوں پرکھرااتریں۔

PunjabKesari
ہر کام آئین کے وقار کے مطابق ہو
رام ناتھ کووند نے کہا کہ آئین میں مکمل سماج کی تعمیر کیلئے التزام کئے گئے ہیں اور اس کیلئے آئین میں ترمیم جیسے پرامن طریقے سے انقلابی قدم اٹھانے کے التزام ہیں۔پارلیمنٹ آئینی ترامیم کو پاس کرکے بدلے ہوئے حالات کے مطابق انتظام کو وقت بر وقت نافذ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے سبھی شہریوں کا فرض ہے کہ وہ یہ ضرور دیکھیں کہ وہ جو بھی کام کررہے ہیں وہ آئین کے وقار اور اخلاق کے مطابق ہو۔ 



Comments


Scroll to Top