National News

شہریت قانون کسی مذہب کے خلاف نہیں، اپوزیشن پھیلا رہی بھرم: راجناتھ سنگھ

شہریت قانون کسی مذہب کے خلاف نہیں، اپوزیشن پھیلا رہی بھرم: راجناتھ سنگھ

لکھنؤ : لکھنؤ پہنچے  وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے گوردوارہ ننکانہ صاحب پر ہوئے  حملے کو لیکر رد عمل دیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ  چنتا کا موضوع ہے اور ایسے ہی  حالات کی وجہ سے  شہریت ترمیمی قانون  لانا  پڑا ۔ساتھ ہی انہو ںنے  کہا کہ  شہریت قانون کسی مذہب کے خلاف نہیں ہے ۔ اپوزیشن  جماعتیں محض سیاسی مفاد کے لئے اس قانون کو لیکر  بھرم پھیلا رہی ہیں۔اس سے کسی کو بھی خوفزدہ ہونے کی ضرورت  نہیں ہے ۔

PunjabKesari
انہوں نے  کہا کہ  این آر سی کا کام صرف آسام میں کیا  جا رہا ہے اور کچھ حد تک یہ پورا بھی ہو چکا ہے  ۔ وہاں یہ کام سپریم کورٹ کے حکم پر  ہو رہا ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں کوئی پہل نہیں کی ہے ۔  وزیر اعظم نریندر مودی اس سے پہلے  ہی  واضح کر چکے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ  شہریت قانون  ان کے لئے ہے  جو مذہبی تشدد کا شکار ہوئے ہیں۔انہوں نے  کہا کہ  اپوزیشن سے میرا سوال ہے کہ  جب پہلے اس طرح کا نظام بنایا گیا   تو اب  بد نظامی  کیوں پیدا کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ  یہ لوگوں کو گمراہ کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ۔

 



Comments


Scroll to Top