Latest News

تمل ناڈو میں بارش کا قہر جاری ، 6 اضلاع میں سکول آج بھی بند ، اب تک 25 کی موت

تمل ناڈو میں بارش کا قہر جاری ، 6 اضلاع میں سکول آج بھی بند ، اب تک 25 کی موت

چینئی : تمل ناڈو میں بارش کا قہر ابھی جاری ہے ۔ جس کے بعد چلتے پیرمبولر  ، رامناتھ پورم ، شو گنگئی ، اریال پور ، تروورور اور توتی کورن میں سبھی سکولوں کو  منگل کے روز بند رکھے گئے ۔ وہیں  تمل ناڈو میں پچھلے تین دنوں میں بارش کی وجہ سے 25 لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ کوئمبٹور ضلع میں میٹیو پالایم کے نزدیک نادور میں تین مکان گرنے سے 17 موگ مارے گئے ۔ 

PunjabKesari
17 لوگوں کے لواحقین کو وزیر اعلیٰ نے قدرتی آفات فنڈ سے 4-4 لاکھ روپے دئیے جانے کا اعلان کیا ۔ ان کے علاوہ 29 نومبر سے یکم دسمبر تک بارش سے ہونے والے حادثوں میں  آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی اور اتنے ہی لوگ زخمی ہوگئے ہیں ۔ ان کے علاوہ 58 مویسی بھی مارے گئے ہیں اور 1305 جھوپڑیاں ختم ہوگئی ہیں ۔  وہیں صوبے کے وزیر اعلیٰ کے پنانی سوامی نے تمام وزراء اور افسروں کو جنگی سطح پر راحتی کارموں کو پورا کرنے کے احکامات دئیے ہیں ۔ 

PunjabKesari



Comments


Scroll to Top