National News

سالِ نو پر ریلوے کا 'مہنگائی گفٹ' ، یکم جنوری سے کرایہ میں ہوگا اضافہ

سالِ نو پر ریلوے کا 'مہنگائی گفٹ' ، یکم جنوری سے کرایہ میں ہوگا اضافہ

نیشنل ڈیسک:نئی دہلی، 31 دسمبر ( یواین آئی) نئے سال 2020 کے موقع پر ریلوے کی جانب سے مسافر کرا ئے میں اضافہ کیا گیا ہے جو یکم جنوری 2020 سے لاگو ہو جائے گا ریلوے بورڈ نے آج دیر شام یہاں اس سلسلے میں سرکلر سبھی زونوں کے چیف کمرشل منیجر وں کے لئے جاری کیا ۔ نئے کرائے یکم جنوری 2020 سے لاگو ہوں گے ۔سرکلر کے مطابق مضافاتی سروس کی سنگل جرنی ٹکٹ، ماہانہ اور سہ ماہی سیزن ٹکٹوں کے کرایہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے ۔

PunjabKesari

غیر ایئر کنڈیشنر عام مسافر گاڑیوں کے کلاس سیکنڈ ، سلیپر سیریز، فرسٹ کلاس کے کرایہ میں ایک پیسہ فی کلومیٹر کااضافہ کیا گیا ہے ۔ میل اور ایکسپریس ٹرینوں میں غیر ایئر کنڈیشنر سیکنڈ کلاس ، سلیپر کلاس اور فرسٹ کلاس کے لئے دو پیسے فی کلو میٹر اور اے سی چیر کار ، اے سی -3، اے سی -2، اے سی -1، ایگزیکٹو زمرے کا اکرایہ چار پیسے فی کلو میٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

PunjabKesari

راجدھانی ،شتابدی ، دورنتو، وندے بھارت، تیجس، ہمسفر، مهامنا، گتی مان، انتودیا ، غریب رتھ، جن شتابدي، راجہ رانی ، یوا ایکسپریس، سویدا اور دیگر خصوصی ٹرینوں کے ساتھ اے سی ڈیمو اور اے سی میمو ٹرینوں کے کرایے میں بھی اسی طرح کرائے میں اضافہ کیا جائے گا ۔ ریزرویشن فیس ، سپرفاسٹ اوورلوڈ وغیرہ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) پہلے کی طرح لاگو طرہے گا ۔ 



Comments


Scroll to Top