Latest News

راہل گاندھی  کا وزیر اعظم مودی پر طنز،کہا -سوشل میڈیا نہیں نفرت چھوڑیئے

راہل گاندھی  کا وزیر اعظم مودی پر طنز،کہا -سوشل میڈیا نہیں نفرت چھوڑیئے

نئ دہلی : کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کے سوشل میڈیا چھوڑنے کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں(مودی کو)سوشل میڈیا کے بجائے نفرت پھیلانے کا کام چھوڑنا چاہئے۔کانگرس لیڈر نے پی ایم مودی  کے ٹویٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے  ٹویٹر پر لکھا،نفرت چھوڑیئے  ،سوشل میڈیا اکائونٹ نہیں۔

https://twitter.com/RahulGandhi/status/1234511012570624000?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1234511012570624000&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-rahul-gandhi-on-pm-s-tweet-give-up-hatred-not-social-media-accounts-na-295545.html
اس سے پہلے پی ایم نے سوشل میڈیا اکائونٹ چھوڑنے کا ٹویٹ کر سب کو چونکا دیا ہے۔  وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کر کہا کہ اتوار کو وہ سبھی سوشل  میڈیا  اکائونٹس چھوڑ  سکتے ہیں ۔حالانکہ اس کے پیچھے کی وجہ انہوں نے نہیں بتائی ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کہا کہ اس اتوار کو فیس  بک،ٹویٹر ،انسٹاگرام اور یوٹیوب پر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس چھوڑ نے کی سوچ رہا ہوں۔
غور طلب ہے کہ فیس بک پر وزیر اعظم مودی کے پیج پر 44,723,734 لائکس ہیں۔ جبکہ ٹوئٹر پر وزیر اعظم مودی کو 53.3 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔ خود وزیر اعظم اپنے ٹوئٹر اکانٹ سے 2,373 لوگوں کو فالو کرتے ہیں۔ انسٹاگرام پر وزیر اعظم مودی کو 35.2 ملین لوگ فالو کرتے ہیں اور یوٹیوب کی بات کی جائے تو یہاں وزیر اعظم مودی کے 4.51 ملین سبسکرائبرز ہیں۔



Comments


Scroll to Top