Latest News

راہل گاندھی نے لاک ڈاون کو بتایا فیل، آگے کی حکمت عملی کو لے کر وزیر اعظم مودی سے مانگا جواب

راہل گاندھی نے لاک ڈاون کو بتایا فیل، آگے کی حکمت عملی کو لے کر وزیر اعظم مودی سے مانگا جواب

نیشنل ڈیسک:سابق کانگرس صدر راہل گاندھی نے  لاک ڈائون اور رہائیشی مزدوروں  کے پیش نظر مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ اب اسی کڑی میں انہوں نے آج  پریس  کانفرنس کر کے کہا کہ لاک ڈائون سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں  ہوا ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پوچھا کہ کورونا  سے نپٹنے  کے لئے اب آپ کیا کریں گے۔
ہندوستان کا لاک ڈائون فیل ہوا 
مودی جی نے 21دن میں کورونا کی لڑائی جیتنے کی بات کہی تھی ۔ لگ بھگ 60دن  ہو چکے ہیں۔ 
ہندوستان پہلا  ملک ہے جو بیماری کے بڑھتے وقت  لاک ڈائون ہٹا رہا ہے۔
 دنیا کے باقی ممالک نے لاک ڈائون تب ہٹایا ، جب بیماری ختم ہونی شروع ہوئی ۔
ایسے میںیہ واضح ہے کہ ہمارے یہاں لاک ڈائون فیل ہو گیا ہے ۔ جو مقصد مودی جی کا تھا ،وہ پورا نہیں ہوا ۔
اب ہم مودبانہ بھاجپا حکومت اور وزیر اعظم جی سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ 'پلان بی' کیا  ہے؟
بیماری 21دن میںکم نہیں ہوئی ، بلکہ بڑھ رہی ہے۔
وزیر اعظم جی کی حکمت عملی کیا ہے؟ لاک ڈائون سے کیسے نپٹے گا؟
مزدوربھائی چارہ ، ایم ایس ایم ای کی مدد کیسے کرے گا ؟یہ سیاست نہیں ہے ،بلکہ مجھے فکر ہے۔
بیماری بڑھتی جا رہی ہے اس لئے میں یہ سوال پوچھ رہا ہوں۔
جو ہونا تھا ، وہ نہیں ہوا
حکومت کیوں فیل ہوئی یہ  مدعا نہیں ہے، مدعا  یہ ہے کہ ملک میں ابھی کیا ہو رہا ہے۔ 
لاک ڈائون  فیل ہو ا ہے ۔ اس سے جیسی امید تھی ، ویسا نہیں ہو ا  ہے۔ حکومت کی آ گے کی حکمت عملی کیا ہے۔
 مزدوروں  ، چھوٹے بزنس مینوں  وغیرہ  کے لئے حکومت اپنی حکمت عملی بتائے، جو ہونا تھا ، وہ نہیں ہوا ۔ 
پیکیج کے بارے میں متعدد بار پریس کانفرنس  ہوئیں، ہمیں بہت امید تھی ، پی ایم نے کہا کہ یہ جی ڈی پی کا 10فی صد ہوگا ۔
حقیقت یہ ہے کہ یہ جی ڈی پی کے 1فی صد سے بھی کم ہے اور اس میں بھی زیادہ تر لون ہے ، نقدی نہیں ۔
 



Comments


Scroll to Top