Latest News

جوتا پالش کرکے سنی ہندوستانی نے جیتا  انڈین آئیڈل 11کا  خطاب، آیوشمان کھورانہ نے کہی یہ بات

جوتا پالش کرکے سنی ہندوستانی نے جیتا  انڈین آئیڈل 11کا  خطاب، آیوشمان کھورانہ نے کہی یہ بات

بالی وڈ : ٹی وی ریئلٹی شو انڈین آئیڈل 11کا گر  ینڈفنالے اتوار کوممبئی میں منعقد کیا گیا ۔ اس  سیزن کے فاتح پنجاب کے بٹھنڈا سے تعلق رکھنے والے سنی ہندوستانی اعلا ن کیا گیا ۔  شو کے ٹاپ 5کنٹیسٹینٹ کو ہرا کر سنی نے سروں کے اس مقابلے میںخطاب اپنے نام کیا ۔ انہیں ٹرافی کے ساتھ ساتھ 25لاکھ روپے اور ٹی سیریز کمپنی کے ساتھ ایک گانا گانے کا موقع بھی ملے گا۔دوسری طرف تیسرے رنر اپ کو 5-5لاکھ روپے اور چوتھے و پانچویں رنر اپ کو 3-3لاکھ روپے ملیں گے ۔

PunjabKesari

رینڈ فنالے میں شبھ منگل زیادہ ساودھان  کی سٹار کاسٹ بھی  سپیشل گیسٹ کے طور پر وہاں موجود تھی ۔اس دوران وجیتا سنی  کی  لائف سے جڑی کچھ باتیں سکرین پر بتائی گئیں تو سبھی لوگ جزباتی  ہو گئے ، سنی نے اپنی آواز کا ایسا لمحہ باندھا کی ہال تالیوں کی گڑگڑاہٹ سے گونج  اٹھا۔ آیوشمان کھورانہ نے کہاکہ ہر ایکٹر کو لگتا ہے کہ اس کی جدوجہد سب سے زیادہ رہی ہے لیکن سنی کی جدوجہد کے آگے باقی سب فیل  ہیں۔

PunjabKesari

انڈین آئیڈل کے ٹاپ 5 مقابلے بازوں  میں بٹھندہ کے سنی ہندوستانی ، لاتور کے روہت رائوت ،کولکتہ کے ادرج گھوش اور انکونا مکھر جی اور امرتسر کے ردھم کلیان تھے۔ شو میںٹاپ  5 تک پہنچنے والوں میں انکونا اکلوتی فیمیل  مقابلہ  باز تھی۔

PunjabKesari
ویسے تو سبھی کنٹیسٹینٹ  اپنے آپ میں شاندار سنگرس ہیں ، لیکن انکونا شو میں وائلڈ کارڈ اینٹری کے طور پر آئی تھیں اور انکے جیتنے کے چانس بھی کافی لگ رہے تھے  لیکن آخر میں سنی  نے بازی مار لی۔  
 



Comments


Scroll to Top