Latest News

شہریت ترمیمی بل کی مخالفت میں گواہاٹی میں کرفیو ، آسام جانے والی پروازیں بھی منسوخ

شہریت ترمیمی بل کی مخالفت میں گواہاٹی میں کرفیو ، آسام جانے والی پروازیں بھی منسوخ

گواہاٹی / اگر تلا: شہریت ترمیمی بل  ( کیب) کو پارلیمنٹ کے ذریعے منظوری مل جانے کے بیچ اسے لے کر جاری احتجاجی مظاہروں کے مد نظر آسام کے گواہاٹی اور ڈبرو گڑھ میں غیر معین عرصہ کے کرفیو لگا دیا گیا ۔ آسام کے گواہاٹی اور جورہاٹ میں فوج کو بلا لیا گیا ہے ۔ جبکہ تریپورہ میں آسام رائفلز کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ 

PunjabKesari
وہیں شمال مشرق میں چل رہی مخالفت کے بعد سپائس جیٹ ، وستارا ، انڈیگو نے آسام جانے والی اپنی تمام پروازوں کو منسوخ کردیا ہے ۔ بتا دیں کہ بدھ کے روز قریب 6 گھنٹے کی بحث کے بعد راجیہ سبھا سے شہریت ترمیمی بل پاس ہوگیا ۔ بل کی حمایت میں 125 جبکہ مخالفت میں 99 ووٹ پڑے ۔ کانگرس ، ٹی ایم سی نے اس بل کی مخالفت کی اور اسے آئین کے خلاف بتایا ۔ 



Comments


Scroll to Top