Latest News

احمد آباد تشدد پر بولیں پرینکا،کہا- غنڈوں کو کھلا تحفظ دے رہی مودی حکومت

احمد آباد تشدد پر بولیں پرینکا،کہا- غنڈوں کو کھلا تحفظ دے رہی مودی حکومت

نیشنل ڈیسک: کانگرس جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے احمد آباد میں اے بی وی پی اور این ایس یو آئی کے کارکنوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوںکو لے کر مودی حکومت پر حملہ بولا۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت غنڈوں کو کھلا تحفظ دے رہی ہے۔

PunjabKesari
پرینکا گاندھی نے واقعہ سے منسلک ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ بی جے پی حکومت  غنڈوں کو کھلا تحفظ دے رہی ہے۔پہلے ان کے وزیر غنڈوں کو جیل سے چھوٹنے کے بعد پھول مالا پہناتے تھے۔اب تو سڑک پر ہی قانون کی آنکھ پر پٹی باندھ دی گئی ہے۔انہوں نے ویڈیو کا ذکر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ صاف دکھ رہا ہے کہ اے بی وی پی کے غنڈہ عناصرپرامن مظاہرہ کرنے والے این ایس یو آئی کے کارکنوں کو پیٹ رہے ہیں اور پولیس خاموش کھڑی ہے۔

https://twitter.com/priyankagandhi/status/1214790430081945601
غور طلب ہے کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی(جے این یو)تشدد کے خلاف منگل کو احمد آباد میں منعقد ایک مظاہرے کے دوران اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) اور اس کے مخالف نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا(این ایس یو آئی) کے ارکان کے درمیان جھڑپ ہو گئی جس میں 10 سے زیادہ شخص زخمی ہو گئے۔



Comments


Scroll to Top