Latest News

صدر ، نائب صدر اور وزیر اعظم نے گوروگووند سنگھ کو پیش کیا خراج عقیدت

صدر ، نائب صدر اور وزیر اعظم نے گوروگووند سنگھ کو پیش کیا خراج عقیدت

نئی دہلی:صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز سکھوں کے دسویں گورو گووند سنگھ جی کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ملک کے باشندوں کو پرکاش پرپ کی مبارکباد دی۔
صدرکووند نے کہا کہ گرو گووند سنگھ جی کو ان کے یوم پیدائش پر میری خراج عقیدت۔ ان کی زندگی لوگوں کی خدمت، سچائی، انصاف اور ہمدردی کی اقدار کے لئے وقف رہی۔گورو گووند سنگھ جی کی زندگی اور تعلیمات ہمیں آج بھی ترغیب دیتی ہیں۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ آج گورو گووند سنگھ جی کے یوم پیدائش کے مبارک موقع پر میں انہیں نمن کرتا ہوں اور ملک کے باشندوں کو دلی نیک خواہشات دیتا ہوں۔گورو گووند سنگھ جی کی زندگی، پیغام اور ان کی اقدار ہماری قومی، سماجی اور ذاتی زندگی میں آج بھی مثالی ہیں۔ ان کی تعلیمات ہماری قومی زندگی کی رہنمائی کریں اور ہمیں ترغیب دے کہ ہم انسانیت کے کام آ سکیں۔
وزیرعظم نریندرمودی نے ٹویٹ کیاکہ ہم گورو گووند سنگھ جی کو ان کے پرکاش پرب پر نمن کرتے ہیں۔

 



Comments


Scroll to Top