Latest News

ہندوستان میں ''پروجیکٹ چیتا '' کو نئی رفتار، بوتسوانا میں صدر مرمو کو سونپے گئے 8 نایاب چیتے

ہندوستان میں ''پروجیکٹ چیتا '' کو نئی رفتار، بوتسوانا میں صدر مرمو کو سونپے گئے 8 نایاب چیتے

انٹرنیشنل ڈیسک: صدر دروپدی مرمو کو جمعرات کے دن ان کے سرکاری دورے کے آخری دن یہاں قریب واقع ایک قدرتی پناہ گاہ میں بوتسوانا کے صدر ڈیومہ گیدون بوکو نے علامتی طور پر آٹھ چیتے سونپے۔ دونوں سربراہانِ مملکت صبح کے وقت دارالحکومت گبوروون سے تقریبا 10 کلومیٹر جنوب میں واقع "موکولوڈی نیچر ریزرو" پہنچے اور دو چیتوں کو ایک قرنطینہ باڑ میں چھوڑے جانے کے منظر کو دیکھنے کے لیے سفاری گاڑی میں سوار ہوئے۔ ہندوستان  اور بوٹسوانا کے جنگلی حیات کے حکام نے مرمو اور بوکو کو اس عمل کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

A new chapter in India-Botswana wildlife conservation partnership: At the Mokolodi Nature Reserve in Botswana, President Droupadi Murmu and President Duma Gideon Boko witnessed the release of captured cheetahs originating from Botswana's Ghanzi region into the quarantine facility… pic.twitter.com/NtzgBILxyT

— President of India (@rashtrapatibhvn) November 13, 2025


حکام نے بتایا کہ تمام آٹھ چیتے پناہ گاہ میں موجود ہیں اور صرف دو کو سربراہانِ مملکت کی موجودگی میں قرنطینہ کے لیے چھوڑا گیا، جو کہ بوتسوانا  کی جانب سے انہیں  ہندوستان  کے حوالے کرنے کی ایک علامت ہے۔ بالغ اور نیم بالغ نر و مادہ چیتوں کے اس مجموعے کو کالاہاری ریگستان میں واقع گانزی شہر سے اس قدرتی پناہ گاہ میں لایا گیا ہے۔ کالاہاری ریگستان اس افریقی ملک کے تقریبا 70 فیصد رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ موکولوڈی پناہ گاہ 3,700 ہیکٹر رقبے میں پھیلی ہوئی ہے۔ سرکاری جانکاری  کے مطابق یہاں گینڈے، زرافے اور مختلف قسم کے مقامی افریقی پرندے اور رینگنے والے جانور پائے جاتے ہیں، جن میں سے کچھ نایاب ہیں اور معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ یہاں قرنطینہ کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام آٹھ چیتوں کے اگلے چند ہفتوں میں ہندوستان پہنچنے کی امید ہے۔
مرمو بوتسوانا کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں، جو جمعرات کو مکمل ہوگا۔  پروجیکٹ چیتا" کے تحت بوٹسوانا سے  ہندوستان  میں چیتوں کی منتقلی کا اعلان دونوں صدور نے بدھ کو بوکو کے دفتر میں وفد سطح کی بات چیت کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ مرمو نے جنگلی حیات کے تحفظ کی کوششوں کے لیے افریقی ملک کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ  ہندوستان  چیتوں کی "اچھی دیکھ بھال" کرے گا۔ بوکو نے کہا کہ ان کے ملک کی جانب سے چیتوں کو عطیہ کرنے کے اس قدم سے  ہندوستان  میں چیتوں کی آبادی کے دوبارہ بڑھنے میں مدد ملے گی۔  ہندوستان  میں چیتوں کو دوبارہ بسانے کا عمل 17 ستمبر 2022 کو شروع ہوا تھا جب وزیر اعظم نریندر مودی نے نامیبیا سے لائے گئے آٹھ چیتوں کو مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک کے ایک خصوصی باڑ میں چھوڑا، جو ایک بڑی جنگلی گوشت خور نسل کے دنیا کے پہلے بین البر اعظمی منتقلی کو ظاہر کرتا ہے۔

#WATCH | Gaborone: Botswana handed over 8 cheetahs to India in the presence of President Droupadi Murmu and President of Botswana Duma Gideon Boko at Mokolodi Nature Reserve

President Droupadi Murmu says, "...The gifting of these cheetahs is a reflection of Botswana's… pic.twitter.com/RfCIDPuu1J

— ANI (@ANI) November 13, 2025


بعد میں  ہندوستان  نے فروری 2023 میں جنوبی افریقہ سے مزید 12 چیتے منگوائے تھے۔ اس پرعزم منصوبے کے تین سال مکمل ہونے پر اب ملک میں 27 چیتے ہیں، جن میں سے 16  ہندوستانی  سرزمین پر پیدا ہوئے ہیں۔ ان میں سے 24 کونو میں اور تین گاندھی ساگر وائلڈ لائف سینکچری(جی ایس ڈبلیو ایس)میں ہیں، جو مدھیہ پردیش کے مندسور اور نیمچ اضلاع کی سرحد پر واقع ہے۔ منصوبہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک انیس چیتے  نو بیرونِ ملک سے لائے گئے بالغ اور  ہندوستان  میں پیدا ہونے والے دس بچے  مختلف وجوہات کی بنا پر مر چکے ہیں، جبکہ کونو میں اب تک 26 بچے پیدا ہو چکے ہیں۔ افریقہ سے 20 چیتے لانے کے بعد،  ہندوستان  میں موجودہ وقت میں ابتدائی تعداد کے مقابلے میں سات چیتوں کا اضافہ ہوا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top