نئی دہلی:ملک کے صدر رام ناتھ کووند ،نائب صدر وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نے 72 ویں آرمی ڈے کے موقع پر بدھ کو تمام فوجیوں کو مبارکباد دی۔ مسٹرکووند نے ٹویٹ کر کے کہا آرمی ڈے کے موقع پر ہندوستانی فوج کے تمام فوجی بھائی بہنوں، بہادروں اور ان کے خاندانوں کو مبارکباد ۔ آپ ہمارے ملک کے فخر اور ہماری آزادی کے محافظ ہیں ۔ آپ نے ہماری خودمختاری کی حفاظت کی ہے، ملک کے افتخار میں اضافہ کیا ہے اور لوگوں کی حفاظت کی ہے۔ جے ہند!
https://twitter.com/rashtrapatibhvn/status/1217299152012365825
مسٹر نائیڈو نے ٹویٹ کرکے کہا آرمی ڈے کے موقع پر فوج کے حکام، فوجیوں اور سابق فوجیوں کے حوصلہ و بہادری ، قوم کے تئیں فرائض منصبی اور نظم و ضبط اور ڈسپلن کو سلام کرتا ہوں۔انہوں نے کہاملک کی فوج نے نہ صرف ملک کی حدود کی حفاظت کی ہے بلکہ دہشت گردی سے ملک کو داخلی سلامتی کوبھی تحفظ دی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر کے وقت بچاؤ کاموں میں آپ کی امداد سے متاثرین کو بڑی راحت ملی ہے۔
آرمی ڈے کے موقع پر آرمی کمان ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصوں میں فوجی پریڈ اور طاقت کا مظاہرہ کے ساتھ دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پہلی بار ایک خاتون افسر کیپٹن تانیہ شیر گل مردوں کی تمام ٹکڑیوں کی قیادت کریں گی۔
https://twitter.com/VPSecretariat/status/1217241711576879104
وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی 72 ویں آرمی ڈے کے موقع پر بدھ کو تمام فوجیوں کو مبارکباد دی۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے کہاہندوستان کی فوج بھارت ماں آن بان اور شان ہے۔ آرمی ڈے کے موقع پر میں ملک کے تمام فوجیوں کی بے مثال جرات، حوصلہ اور اولوالعزمی کو سلام کرتا ہوں۔
https://twitter.com/narendramodi/status/1217311795783684096