Latest News

صدر کووند بھی دہلی کی آلودگی سے فکر مند ، کہا : دھند دیکھ کر ستانے لگتا ہے خاتمے کا ڈر

صدر کووند بھی دہلی کی آلودگی سے فکر مند ، کہا : دھند دیکھ کر ستانے لگتا ہے خاتمے کا ڈر

نیشنل ڈیسک : دہلی کی آلودگی پر منگل روز ایک طرف پارلیمنٹ میں  بحث ہوئی تو دوسری طرف  صدر رامناتھ کووند نے بھی اس معاملے پر فکر ظاہر کی ہے ۔ صدر کووند نے کہا کہ یہ سال کا ایک ایسا وقت ہے جب قومی دارالحکومت  دہلی سمیت کئی شہروں کی فضائی آلودگی بیحد خراب ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ایسی چنوتی کا سامنا کررہے ہیں جو پہلے کبھی نہیں رہی ۔ 

PunjabKesari
راشٹر پتی بھون میں منعقد آئی آئی ٹی ، این آئی ٹی اور آئی آئی ایس ٹی کے ڈائریکٹروں کے اجلاس میں صدر کووند نے کہا کہ ،' کئی سائنسدانوں اور پیشینگوئی کرنے والوں نے دنیا کا خاتمہ ہونے کی بات کہی ہے ۔ ہمارے شہروں میں آج کل دھند جیسی صورتحال کو دیکھ کر یہ ڈر ستانے لگا ہے کہ مستقبل کے لئے کہی گئی یہ بات کہیں ابھی حقیقت میں نہ تبدیل ہو جائے گی ۔ 

https://twitter.com/rashtrapatibhvn/status/1196772141162627074
لوک سبھا میں آلودگی کو لے کر وسیع بحث ہوئی ۔ اس دوران کانگرس ایم پی منیش تیواری نے کہا کہ دہلی کی آب و ہوا اتنی زیادہ آلودی ہو جاتی ہے ، اتنا زیادہ دھنواں ہو جاتا ہے کہ لوگ زہریلی گیس کی سانس لیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے 15 دب سے آلودہ شہروں میں اسے 14 ہندوستان کے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے ہم اس مسئلہ سے نجات حاصل نہیں کر سکتے ۔ بیجنگ اس کی سب سے بڑی مثال ہے ۔ اگر بیجنگ کی آب و ہوا صاف ہو سکتی ہے تو یہاں کیوں نہیں ؟ 



Comments


Scroll to Top