Latest News

صدر نے کیجریوال مقرر کیا وزیر اعلیٰ، اتوار کو 6 وزراء کے ساتھ لیں عہدے کا حلف

صدر نے کیجریوال مقرر کیا وزیر اعلیٰ، اتوار کو 6 وزراء کے ساتھ لیں عہدے کا حلف

نئ دہلی : صدر رام ناتھ کووند نے جمعے کو اروند کیجریال کو دہلی کا نیا وزیر اعلیٰ مقرر کیاہے۔ کیجریوال کی عام آدمی پارٹی حالیہ اسمبلی انتخابات میں 70 میں سے 62 سیٹیں جیتی ہیں۔ سرکاری اطلاع کے مطابق صدر نے وزیر اعلیٰ کی صلاح پر 6 ایم ایل اے کو وزیر بھی مقرر کیا ہے۔
سولہ فروری کو کیجریوال کے ساتھ جو 6 وزیر بھی حلف لیں گے وہ منیش سسودیا، ستیندر جین، گوپال رائے، کیلاش گہلوت، عمران حسین اور راجیندر گوتم ہیں۔ اطلاع میں کہا گیا ہے، "صدر کو اروند کیجریوال کو راجدھانی دہلی کا وزیر اعلیٰ مقرر کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔جب سے حلف لیا جائے گا اس دن سے ان کی تقرری عمل میں آئے گی'۔

PunjabKesari
ایک دیگر اطلاع کے مطابق صدر نے اپنے منتری پریشد( Council of Ministers)کے ساتھ کیجریوال کے عہدے سے دئے گئے استعفے کوفوری طور پر قبول کرلیاہے۔ اطلاع کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ کے حلف لینے تک کیجریوال وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔ دہلی اسمبلی انتخابات میں ، عآپ نے 70 میں سے 62 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور بی جے پی نے صرف 8سیٹ جیت پائی تھی۔ کانگرس کا کھاتہ بھی کھلا نہیں تھا۔ کیجریوال اتوار کو وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top