National News

کیجریوال حکومت کی وجہ سے ہوئی نربھیا کے قصورواروں کو پھانسی دینے میں تاخیر: پرکاش جاوڈیکر

کیجریوال حکومت کی وجہ سے ہوئی نربھیا کے قصورواروں کو پھانسی دینے میں تاخیر: پرکاش جاوڈیکر

نئی دہلی: بی جے پی نے نربھیا اجتماعی عصمت دری اور قتل معاملے کے قصورواروں کو پھانسی دینے میں تاخیر کے لئے' آپ' کی دہلی حکومت کی لاپرواہی کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ اس معاملے میں موت کی سزا کے خلاف قصورواروں کی درخواست کو سپریم کورٹ کی طرف سے 2017 میں مسترد کئے جانے کے ڈھائی سال بعد بھی دہلی حکومت نے ان لوگوں کو نوٹس نہیں بھیجا۔

PunjabKesari

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے صحافیوں سے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے ایک ہفتے کے اندر اندر تمام قصورواروں کو اگر' آپ 'حکومت نے نوٹس دے دیا ہوتا تو اب تک انہیں پھانسی ہو چکی ہوتی اور ملک کو انصاف مل چکا ہوتا۔
وہیں نربھیا  اجتماعی عصمت دری اور قتل  معاملے میں  پٹیالہ ہاؤس کورٹ کی طرف سے جاری دیٹھ وارنٹ کے خلاف  چار قصورواروں میں سے ایک مکیش کمار کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

PunjabKesari

اس دوران اے ایس جی اور دہلی حکومت نے ہائی کورٹ میں کہا کہ قصورواروں کو 22  جنوری کو پھانسی دینا مشکل ہوگا کیونکہ مجرم مکیش کی رحم کی درخواست پر صدر کے فیصلے کے بعد اسے  14 دن کا اور وقت دیا جائے گا۔ چاروں قصورواروں ونے شرما (26)، مکیش کمار (32)، اکشے کمار سنگھ (31) اور پون گپتا (25) کو 22 جنوری کو تہاڑ جیل میں صبح سات بجے پھانسی دئیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top