National News

پاکستان میں بھارتی سکھ خاندان کو لوٹنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار

پاکستان میں بھارتی سکھ خاندان کو لوٹنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار

انٹرنیشنل ڈیسک: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکووں کے ہاتھوں ایک بھارتی سکھ خاندان کو لوٹنے کے معاملے میں پولیس نے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ یہ اطلاع پیر کو شائع ہونے والی ایک میڈیا خبر میں دی گئی۔ گزشتہ ہفتے ڈاکووں نے سکھ خاندان سے زیورات کے علاوہ 2,50,000 بھارتی روپے اور 1,50,000 پاکستانی روپے لوٹ لیے تھے۔

کنول جیت سنگھ اور ان کے خاندان کے افراد گورو نانک دیو جی کی یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے ہندوستان سے یہاں پہنچے تھے۔ سکھ خاندان 29 نومبر کو لاہور کے علاقے گلبرگ کی لبرٹی مارکیٹ میں خریداری کے لیے گیا تھا۔ اس وقت سیکورٹی کلیئرنس کے نام پر پولیس کے بھیس میں ڈاکوو¿ں نے انہیں روکا اور زیورات کے علاوہ 250,000 ہندوستانی روپے اور 150,000 پاکستانی روپے لوٹ لئے۔ ڈان اخبار کی خبر کے مطابق پیر کو پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گینگ کے سرغنہ احمد رضا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پنجاب کے قائم مقام وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بھی یاترا پر آنے والے سکھ خاندان کو لوٹنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور پولیس کے سربراہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ قصورواروں کو 48 گھنٹوں کے اندر انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ گلبرگ جیسے علاقے میں ایک سکھ خاندان کو لوٹنا سیکورٹی میں سنگین کوتاہی ہے۔ گورو نانک دیو کے یوم پیدائش کی تقریبات کے لیے اس وقت 2500 سے زائد ہندوستانی سکھ پاکستان میں موجود ہیں۔



Comments


Scroll to Top