Latest News

پاکستان ہائی کورٹ کا سخت تبصرہ- قائم مقام وزیر اعظم صحیح سے کام نہیں کرسکتے تو چھوڑ دیں کرسی

پاکستان ہائی کورٹ کا سخت تبصرہ- قائم مقام وزیر اعظم صحیح سے کام نہیں کرسکتے تو چھوڑ دیں کرسی

اسلام آباد: ہائی کورٹ آف پاکستان نے لاپتہ بلوچ طلبا ء کے کیس میں قائم مقام وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ایک بار پھر سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرسکتے تو عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ بلوچ طلباء  کی بازیابی کو لیکر دوسری مرتبہ پیش نہ ہونے پر یہ تیکھا تبصرہ کیا۔   جسٹس محسن اختر کیانی نے حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے وزیراعظم کی عدم حاضری سے متعلق سوال کیا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم کراچی میں مصروفیت کے باعث اس میں شرکت نہیں کرسکے۔  عدالت نے وزرائے دفاع اور داخلہ کی عدم موجودگی پر بھی سوال اٹھایا اور جسٹس کیانی نے مجرمانہ ریکارڈ کے بغیر لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کیا۔
 ہائی کورٹ کے جج نے کہا کہ وزیراعظم کو طلب کرنے کا مقصد یہ پوچھنا تھا کہ وہ اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں کیوں ناکام رہے۔ اگر وزیر اعظم، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ اور سیکرٹری اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر سکتے تو وہ اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائیں۔
 



Comments


Scroll to Top