Latest News

وزیر اعظم نے لوک سبھا میں کیا  رام مندر کی تعمیر کے لئے ٹرسٹ کے قیام کا اعلان

وزیر اعظم نے لوک سبھا میں کیا  رام مندر کی تعمیر کے لئے ٹرسٹ کے قیام کا اعلان

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ حکومت نے ایودھیا میں رام جنم بھومی پر خوبصورت مندر کی تعمیر کے لئے ٹرسٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ مودی نے یہاں بدھ کو لوک سبھا کا اجلاس شروع ہونے پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومت نے ٹرسٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹرسٹ کا نام شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ہوگا۔ اس میں سبھی پنتھوں کے لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔

https://twitter.com/ANI/status/1224930006524030976?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1224930006524030976&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-budget-session-of-parliament-pm-narendra-modi-speaks-in-lok-sabha-on-ayodhya-and-ram-mandir-na-292415.html%3Futm_source%3DJioXpress%26utm_medium%3DReferral%26utm_campaign%3DJioXpress%26comscorekw%3Djioxpress
وزیر اعظم نے بتایا کہ ان کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں یہ اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ سنی وقف بورڈ کو بھی اس کے حصے کی زمین الاٹ کی جائے گی۔ ریاستی حکومت کو اس سلسلہ میں درخواست بھیج دی گئی ہے اور اس نے اس پر عمل کرنے کی رضامندی بھی ظاہر کی ہے۔ اس اعلان کے بعد حکمراں فریق کے ارکان نے میزیں تھپتھپا کر اس کا خیر مقدم کیا۔

https://twitter.com/ani_digital/status/1224933519975014400?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1224933519975014400&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-budget-session-of-parliament-pm-narendra-modi-speaks-in-lok-sabha-on-ayodhya-and-ram-mandir-na-292415.html%3Futm_source%3DJioXpress%26utm_medium%3DReferral%26utm_campaign%3DJioXpress%26comscorekw%3Djioxpress
بتادیں کہ سپریم کورٹ نے 9 نومبر کو ایک صدی سے زائد پرانے معاملہ کا نمٹارا کرتے ہوئے ایودھیا میں متنازع مقام پر رام مندر کی تعمیر کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ ساتھ ہی مسجد کے لئے ایودھیا میں ہی کسی اور مقام پر پانچ ایکڑ متبادل زمین دینے کو کہا تھا۔



Comments


Scroll to Top