Latest News

وزیراعظم کا آج سے 2 روزہ گجرات دورہ ، ملک کی پہلی سی پلین سروس کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم کا آج سے 2 روزہ گجرات دورہ ، ملک کی پہلی سی پلین سروس کا افتتاح کریں گے

گاندھی نگر : وزیر اعظم نریندر مودی آج سے اپنی آبائی ریاست گجرات کے دو روزہ دورہ پر ہوں گے اور اس دوران وہ متعدد منصوبوں کے ساتھ ملک کی پہلی سی پلین سروسکابھی افتتاح کریں گے۔
کل یعنی 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 145 ویں یوم پیدائش کے موقع پر وہ ضلع نرمدا کے کیوڈیا میں دنیا کی سب سے بلند مجسمہ اسٹیچیو آف یونٹی پر گلپوشی کریں گے۔

PHOTOS: Narendra Modi Gujarat visit: PM inaugurates projects at Kandla  Port; see photos | The Financial Express| Page 2
سرکاری اطلاعات کے مطابق وہ آج سہ پہر کے آخر میں وسطی گجرات کے ضلع نرمدا کے کیوڈیا پہنچیں گے اور مختلف ترقیاتی کاموں کے 17 پروجیکٹوں کا افتتاح جبکہ چار کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر گورنر آچاریہ دیوورت اور وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی موجود ہوں گے۔

Narendra Modi Gujarat visit: PM inaugurates projects at Kandla Port; see  photos - The Financial Express
سال 2019 کے دوران یہ 17 پروجیکٹ ریکارڈ وقت میں مکمل ہوئے ہیں۔ دوسال قبل 31 اکتوبر 2018 کو اسٹیچیو آف یونٹی قوم کو وقف کرنے کے بعد وزیر اعظم نے کیوڈیا کو عالمی سطح کا ایک سیاحتی مقام کی شکل میں مربوط ترقی کے لئے الگ الگ تھیم پر مبنی پروجیکٹ شروع کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔

PM Modi to visit Gujarat today ; to launch various projects | DD News



Comments


Scroll to Top