Latest News

تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو الوداع کہہ سکتے ہیں وزیر اعظم مودی، ٹویٹ کر دی جانکاری، مداحوں میں مایو

تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو الوداع کہہ سکتے ہیں وزیر اعظم مودی، ٹویٹ کر دی جانکاری، مداحوں میں مایو

نیشنل ڈیسک : وزیر اعظم نریندر مودی سوشل میڈیا پلیٹ فارم چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں اس بات کی  جانکاری  دی۔ ٹویٹ میں انہوں نے لکھا، اس اتوار، فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام اور یو ٹیوب پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو چھوڑنے کی سوچ رہا ہوں،آپ سب کو پوسٹ کرتا رہوں گا۔ انہوں نے اپنے ذاتی ٹویٹ ہینڈل@narendramodi  سے اس کی اطلاع دی ہے۔

https://twitter.com/narendramodi/status/1234500451850018818?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1234500451850018818&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fpm-modi-thinking-of-giving-up-social-media-accounts-1-1168559.html
وزیر اعظم نریندر مودی کے اس ٹویٹ سے لوگوں میں حیرانی ہے۔ ان کے ٹویٹ ہینڈل پر لوگ پوسٹ کر ان سے ایسا نہ کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔وزیر اعظم  مودی کے اس ٹویٹ کو ایک گھنٹے کے اندر 16.9 ہزار ری ٹویٹ اور 50.8 ہزار لائیکس ملے ہیں۔کچھ ٹویٹس میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ان کی وجہ سے وہ ٹویٹر سے جڑے ہیں ، اس لئے  وہ سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ نہ لیں۔ایک صارف نے لکھا کہ کیا ہمارے ملک نے سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ کے لئے کوئی اور بہتر پلیٹ فارم تیار کر لیا ہے جو آپ فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام چھوڑنے کی سوچ رہے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو ٹھیک نہیں ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ وہ اس فیصلے کی حمایت کرتے ہیں اور امید ہے کہ کوئی دیسی پلیٹ فارم بنے گا جہاں حکومت کے اچھے کاموں کی  جانکاری جائے گی۔ ایک صارف نے لکھا کہ نئے میڈیا پلیٹ فارم کی توقع ہے جو تعصبات  سے ہوگا ۔ ایک اور صارف نے لکھا، آپ کا سوچنا درست ہے۔ جس طرح سے سوشل میڈیا پر غلط زبانی اور  افواہوں کی بھرمار ہے، اس وجہ سے ماحول بگڑ رہا ہے۔اس کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا سے دوری بنانے کی ضرورت ہے۔
 بتا دیں، ٹویٹر پر وزیر اعظم مودی کے 5 کروڑ 33 لاکھ اور فیس بک پر 4 کروڑ 45 لاکھ فالوورز ہیں۔اس کے ساتھ ہی انسٹاگرام پر ان فالوورز کی تعداد 3 کروڑ 52 لاکھ ہے۔
پی ایم مودی کے  ٹویٹ پر بی جے پی آئی ٹی سیل کے رہنما امت مالویہ نے کہا کہ اتوار کو وزیر اعظم مودی اپنی بات رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اتوار تک اس کا انتظار کرنا چاہئے ۔یو ٹیوب پر وزیر عظم مودی  45 لاکھ لوگوں نے سبسکرائیو کیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی کے ملک و بیرون ملک کے پرستار ان کے اس فیصلے سے حیران ہیں اور وزیر اعظم سے ایسا نہیں کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔



Comments


Scroll to Top