نئی دہلی:بنگلہ دیش نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر شیخ مجیب الرحمٰن کی یوم پیدائش کی صد سالہ تقریب منسوخ کر دی ہے۔اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شرکت کرنے کے کئے ڈھاکہ جانے والے تھے لیکن وہ اب رخصت نہیں ہوں گے۔ یہ صد سالہ تقریب کورونا وائرس (COVID-19)کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے۔
وزیر اعظم مودی 17مارچ کو بنگلہ دیش دورے پر جانے والے تھے ۔ سیلیبریشن کام کے چیئرمین کمال عبدال چودھری نے حسینہ حکومت کے فیصلے کو منسوخ کر نے کا اعلان کیا ہے۔اس بارے میں چودھری نے کہا کہ COVID2019سے متعلق عوامی صحت کے واقعات کے پیش نظر پیدائش کی صد سالہ تقریب کویا تو ملتوی کیا جا رہا ہے یا اس کا دائرہ کم کیا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیش کی دارالحکومت شیخ حسینہ بغیر کسی عوامی جلسے کے تقریب کا افتتاح کریں گی۔
بتا دیں کی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ اب تک دنیا میں نوویل کورونا وائرس نمونیا کے ایک لاکھ سے زیادہ معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق سات مارچ کو دس بجے تک دنیا میں نوویل کورونا وائرس نمونیا کے 1لاکھ 1ہزار 9سو 27معاملوں کی تصدیق کی گئی اور 3ہزار 4سو 86کی موت ہو گئی ہے۔بیان کے مطابق چین اور دوسرے ممالک کے تجربے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کچھ اقدامات سے وائرس کے پھیلائو کو کم کر سکتے ہیں جس سے وبائی امراض کے اثر کو کم کیاجا سکتا ہے۔
پی ایم مودی کے دورے کی منسوخی کے بارے میں کمال عبدال چودھری نے کہا کہ 17مارچ کو منعقد ہونے والی قومی پریڈ گرائونڈ کی مرکزی تقریب کورونا وائر س کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے۔ہم نے اس تقریب کو پھر سے ڈیزائن کیا ہے۔ یہ سال بھر چلنے والا جشن ہے لیکن ہم بڑے عوامی جلسوں سے بچیں گے۔چونکہ اس سال کے آخر میںمتعدد چھوٹے پروگرام منعقد کئے جانے ہیں، لہذا غیر ملکی معززین کے اس میں موجود ہونے کے بہت سارے اختیارات ہو ں گے۔