National News

جی 20 سربراہی اجلاس میں اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے پی ایم کی ملاقات، جانئے کن مدعوں پر ہوئی بات چیت

جی 20 سربراہی اجلاس میں اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے پی ایم کی ملاقات، جانئے کن مدعوں پر ہوئی بات چیت

جوہانسبرگ: وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی سے یہاں ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، خلا، دفاع اور سکیورٹی سمیت کئی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ جوہانسبرگ میں جی 20 سربراہی اجلاس سے ہٹ کر ہوئی اس ملاقات کے دوران مودی اور میلونی نے دہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت -ا ٹلی مشترکہ پہل کو اپنا لیا، جو دہشت گردی سے لڑنے کے ان کے مشترکہ عزم کو دوہراتا ہے۔

Had a very good meeting with Prime Minister Giorgia Meloni. The India-Italy Strategic Partnership is growing from strength to strength, greatly benefitting the people of our nations. @GiorgiaMeloni pic.twitter.com/rX4NUYpl3x

— Narendra Modi (@narendramodi) November 23, 2025


ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم مودی نے کہا، وزیراعظم جارجیا میلونی کے ساتھ بہت معنی خیز ملاقات ہوئی۔ ہندوستان - ٹلی اسٹریٹجک شراکت داری مسلسل مضبوط ہو رہی ہے، جس سے ہمارے ممالک کے عوام کو بہت فائدہ ہو رہا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، دونوں رہنماؤں کی گفتگو تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، اے آئی، دفاع و سکیورٹی، خلا، تحقیق، اختراع اور ثقافت کے شعبوں میں تعلقات کو گہرا کرنے پر مرکوز رہی۔

PM @narendramodi met PM @GiorgiaMeloni in Johannesburg. They had a productive discussion on deepening ties across trade, investment, defence, innovation, AI, space and education.

Both leaders also unveiled a Joint Initiative to enhance cooperation against the financing of… pic.twitter.com/qZP7gIwMB1

— PMO India (@PMOIndia) November 23, 2025

انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اسٹریٹجک ورک پلان 2025- 29 پر ہو رہی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، جس سے دونوں معیشتوں اور عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ جیسوال نے کہا کہ وزیراعظم میلونی نے 2026 میں  ہندوستان  کے ذریعے منعقد کیے جانے والے اے آئی سربراہی اجلاس کے لیے پرزور حمایت کا اظہار کیا۔
 

 



Comments


Scroll to Top