National News

سکھ اور بوہرہ طبقہ سے ملے مودی ، جذباتی کشمیری پنڈتوں نے کہا :شکریہ

سکھ اور بوہرہ طبقہ سے ملے مودی ، جذباتی کشمیری پنڈتوں نے کہا :شکریہ

ہیوسٹن : امریکہ کے ہیوسٹن شہر میں وزیر اعظم نریندر مودی کا اتوار کی تقریب بیحد مصروف ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے ہیوسٹن شہر میں سکھ ، بوہرہ طبقہ اور کشمیری پنڈتوں سے ملاقات کی ۔ سکھ طبقہ کے لوگوں نے وزیر اعظم مودی کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور ہندوستان کی ترقی میں اپنے تعاون کا بھروسہ دیا ۔ سکھ طبقہ نے وزیر اعظم مودی کے ذریعے لئے گئے فیصلوں کی سراہنا کی اور میمورنڈم سونپا ۔ میمورنڈم میں سکھ طبقہ نے 1984 کے سکھ دنگوں ، دہلی ایئر پورٹ کا نام گورو نانک دیو کے نام پر کرنے ، ہندوستانی آئین کی دفعہ 25 اور آنند میرج ایکٹ ، ویزا اور پاسپورٹ جیسے مدعوں پر بولنے کی گذارش کی ۔ لوگوں نے کرتارپور کاریڈور کے لئے بھی وزیر اعظم مودی کا شکریہ کہا ۔ وہیں انہوں نے بوہرہ طبقہ کے لوگوں سے بھی ملاقات کی ۔ 


جذباتی ہوئی کشمیری پنڈت
وزیر اعظم مودی سے ملتے ہوئے کشمیری پنڈت جذباتی ہو گئے ۔  انہوں نے مودی حکومت کے ذریعے جموں کشمیر کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی سراہنا کی اور شکریہ کیا ۔ کشمیری پنڈتوں ملاقات کے دوران وفد کے ایک ممبر نے وزیر اعظا مودی کے ہاتھ چومتے ہوئے کہا کہ ہم 7 لاکھ کشمیری پنڈتوں کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ اس پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آپ لوگوں نے جو دکھ برداشت کئے ہیں وہ بھی کم نہیں ہیں ۔ مودی نے ملاقات کے دوران کشمیری پنڈتوں سے 'نمستے شاردے دیوی' شلوک کا بھی پڑھا ۔ وزیر اعظم مودی بھی پرجوش دکھائی دئیے ۔ 

کشمیری پنڈتوں نے کہا کہ اگین نمو نمہ: انہوں نے وزیر اعظم  مودی سے کہا کہ کشمیر کیلئے آپ کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے ہمارا طبقہ حکومت کے ساتھ کام کرے گا ۔ بتا دیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو امریکہ کے ہیوسٹن میں ہاؤڈی مودی میگا شو میں شامل ہوں گے ۔ ہیوسٹن میں این آر جی فٹبال سٹیڈیم میں 'ہاؤڈی' تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ اس دوران امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی موجود رہیں گے ۔ 



Comments


Scroll to Top