Latest News

کانگریس میری قبر کبھی نہیں کھود پائے گی ،وزیر اعظم مودی کا اپوزیشن پر شدید حملہ

کانگریس میری قبر کبھی نہیں کھود پائے گی ،وزیر اعظم مودی کا اپوزیشن پر شدید حملہ

نیشنل ڈیسک: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کانگریس پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعت مسلسل انتخابی شکست کو ہضم نہیں کر پا رہی ہے اور ان کے لیے گہری نفرت رکھنے کے باوجود وہ کبھی بھی ان کی قبر نہیں کھود پائی گی ۔ راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ تجویز پر ہوئی بحث کے جواب میں وزیر اعظم نے لوک سبھا میں اپوزیشن جماعت کی طرف سے ڈالی گئی رکاوٹ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ نہ صرف ایک آدی واسی اور خاتون صدر کی توہین ہے بلکہ ان کے اعلی آئینی عہدے اور ہندوستان کے آئین کی بھی توہین ہے۔
انہوں نے راہل گاندھی کے مرکزی وزیر راونیت سنگھ بٹوکو 'غدار'  کہنے کی بھی مذمت کی اور اسے پورے سکھ برادری کی توہین قرار دیا۔ کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جو لوگ 'محبت کی دکان' کی بات کرتے ہیں، وہ 'مودی تیری قبر کھدے گی' جیسے نعرے لگا رہے ہیں، جو انتخابی شکست سے پیدا ہونے والی ان کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا، کہ یہ کیسی محبت کی دکان ہے؟ انہوں نے یہ کون سے آئین سے سیکھا ہے؟ کیا یہ آئین کی توہین نہیں ہے؟  مودی نے کہا کہ وہ کبھی میری قبر نہیں کھود پائیں گے۔  انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کبھی ان کی قبر نہیں کھود پائے گی کیونکہ انہیں کروڑوں ماؤں، بہنوں اور ملک کے غریبوں کی دعائیں حاصل ہیں، جن کے لیے وہ بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس ہر ہندوستانی شہری کو "مسئلہ" سمجھتی تھی، جبکہ ان کی حکومت انہیں اپنی طاقت اور چیلنجز کا حل مانتی ہے۔ وزیر اعظم نے تقریباً 100 منٹ کے طویل خطاب میں کہا کہ وہ (اپوزیشن)انہیں روزانہ گالیاں دیتے ہیں کیونکہ وہ یہ ہضم نہیں کر پا رہے کہ ان کے جیسا ایک غریب آدمی اس عہدے پر کیسے بیٹھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے 'پہلے خاندان 'کو لگتا ہے کہ وزیر اعظم کا عہدہ ان کی جاگیر ہے۔
 



Comments


Scroll to Top