National News

لوک سبھا میں وزیر اعظم کا کانگرس کو جواب- مہاتما گاندھی آپ کے لئے ٹریلر ، ہمارے لئے زندگی

لوک سبھا میں وزیر اعظم کا کانگرس کو جواب- مہاتما گاندھی آپ کے لئے ٹریلر ، ہمارے لئے زندگی

نئی دہلی:لوک سبھا میں وزیر اعظم اپنے خیالات رکھ رہے ہیں۔ اس دوران وزیر  اعظم  نے کانگرس  پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی  آپ کے لئے ٹریلر  ہے ، لیکن ہمارے لئے  زندگی ہے ۔در اصل وزیر اعظم  جب لوک سبھا میں آئے تو بینچ کے ممبران پارلیمنٹ نے جے شری رام  کے نعرے لگائے،اس کے جواب میں حزب اختلاف کے ممبران پارلیمنٹ نے 'مہاتما گاندھی کی جے 'کے نعرے لگائے۔اس کے بعد کانگرس لیڈر ادیر رنجن چودھری نے کہا کہ یہ تو ٹریلر ہے۔ اس پر وزیر اعظم نے کہا کہ گاندھی آپ کے لئے ٹریلر ہو سکتے ہیں، ہمارے لئے تو زندگی ہیں۔

https://twitter.com/BJP4India/status/1225315382275100674?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1225315382275100674&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fpm-modi-attack-on-congress-1121281
 لوک سبھا میں کانگرس کو جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہم بھی آپ لوگوں کے راستے پر چلتے، تو شاید 70 سال کے بعد بھی اس ملک سے آرٹیکل 370نہیں ہٹتا، آپ طور طریقے سے چلتے، تو مسلم خواتین کو تین طلاق کی تلوار آج بھی خوفزدہ کرتی۔اپوزیشن پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ اگر ہم آپ کی سوچ کے ساتھ چلتے تو رام جنم بھومی آج بھی تنازعات میں رہتی، کرتارپور صاحب کوریڈور کبھی نہیں بن پاتا اور بھارت-بنگلہ دیش تنازعہ کبھی نہیں سلجھتا۔



Comments


Scroll to Top