Latest News

اتر پردیش سڑک حادثے پر وزیر اعظم کا اظہار افسوس،وزیر اعلیٰ یوگی نے کیا مالی مدد کا اعلان

اتر پردیش سڑک حادثے پر وزیر اعظم کا اظہار افسوس،وزیر اعلیٰ یوگی نے کیا مالی مدد کا اعلان

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش میں قنوج کے چھبرامؤ تھانہ علاقے میں گھنے دھند کے سبب پیش آئے زبردست سڑک حادثے پرہفتے کے روز رنج کا اظہار کیا اور مہلوکین کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت کی۔

PunjabKesari
مسٹر مودی نے غم کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ اتر پردیش کے قنوج میں ہوئے زبردست سڑک حادثہ کے بارے میں جان کر انتہائی دکھ پہنچا ہے۔ اس حادثے میں بہت سے لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے۔ میں مہلوکین کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، ساتھ ہی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔

https://twitter.com/narendramodi/status/1215807073906094080?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1215807073906094080&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-up-kannauj-bus-and-truck-accident-in-kannauj-40-injured-uttar-pradesh-snm-289457.html

PunjabKesari
واضح رہے کہ اتر پردیش کے قنوج میں جمعہ کی شام ٹرک اور پرائیویٹ بس کی ٹکر کے بعد آگ لگنے سے 30 سے زائد مسافر شدید طور پر جھلس گئے جن میں سے 20 افراد کی موت ہو گئی تھی۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کے تئیں تعزیت کی ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50، 50 ہزار روپے کی مدد کا اعلان کیا ہے



Comments


Scroll to Top