National News

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جوں کی جوں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جوں کی جوں

نئی دہلی:بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج مستحکم رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔ تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

دہلی میں ان کی قیمتیں جوں کی توں رہنے کے ساتھ ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر رہا۔ عالمی سطح پر ہفتے کے آخر میں یو ایس کروڈ 0.86 فیصد بڑھ کر 79.68 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ 0.92 فیصد بڑھ کر 84.21 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ ملک کے چار میٹروز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔

مہانگر ………….پٹرول ………...… ڈیزل

دہلی................ 94.72...................87.62

ممبئی...............104.21.................92.15

چنئی................100.75................92.34

کولکتہ..............103.94................90.76 

 



Comments


Scroll to Top