Latest News

دہلی میں کانگرس کی شرمناک شکست کے بعد پی سی چاکو نے کیا استعفے کا اعلان، شیلا دیکشت کی قیات پر چھڑ گئی بحث

دہلی میں کانگرس کی شرمناک شکست کے بعد پی سی چاکو نے کیا استعفے کا اعلان، شیلا دیکشت کی قیات پر چھڑ گئی بحث

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات میں کانگرس کی کراری شکست کے بعد دہلی کانگرس کے انتخابی انچارج پی سی چاکو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی ہے۔ وہیں اس سے پہلے منگل کو نتائج کا اعلان ہوتے ہی ریاستی کانگرس صدر سبھاش چوپڑہ نے شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ بدھ کو چاکو نے اعلان کیا کہ انہوں نے سونیا گاندھی کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے۔پی سی چاکو کے ایک بیان سے پارٹی میں گھمسان شروع ہو گیا ہے اور بہت سے رہنماؤں نے چاکو پر حملہ بولا ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1227516024490053632
 دراصل، کانگرس لیڈر چاکو نے کہا کہ کانگرس پارٹی کا زوال 2013 میں شروع ہوا جب شیلا دکشت وزیر اعلیٰ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک نئی پارٹی عام آدمی پارٹی(آپ) کے عروج نے کانگرس کے پورے ووٹ بنک کو چھین لیا۔ ہم اسے کبھی واپس نہیں پا سکے۔ یہ اب بھی'آپ' کے ساتھ  بنا ہوا ہے۔

https://twitter.com/milinddeora/status/1227468267494813698?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1227469525089767426&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fdelhi-election-result-sheila-dixit-congress-pc-chacko-pawan-khera-loss-1-1163277.html

PunjabKesari

ملند دیوڑا نے شیلا دیکشت کو ذمہ دار ٹھہرانا بد قسمتی قرار دیا
  کانگرس کے لیڈر پی سی چاکو نے جب سابق وزیر اعلیٰ شیلا دیکشت کی قیادت پر سوال اٹھائے  تو جواب دینے کے لئے سابق مرکزی وزیر ملند دیوڑا نے مورچہ سنبھالا ۔ انہوں نے ٹویٹر پر پی سی  چاکو  جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ' انتخابی شکست کے لئے  آنجہانی شیلا دکشت کو ذمہ دار ٹھہرانا بدقسمتی کی بات ہے۔دیورا نے کہا کہ شیلا دیکشت جی ایک بہترین سیاست دان اور ایڈمنسٹریٹر تھیں۔ وزیر اعلیٰ کے طور پر ان کی مدت کے دوران دہلی کی تصویر بدلی اور کانگرس پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوئی۔ ان کے انتقال کے بعد ان ذمہ دار ٹھہرانا بدقسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کانگرس اور دہلی کے لوگوں کے لئے وقف کر دی ۔

https://twitter.com/Pawankhera/status/1227469525089767426?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1227469525089767426&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fdelhi-election-result-sheila-dixit-congress-pc-chacko-pawan-khera-loss-1-1163277.html
پون کھیڑا نے اعداد وشمار سے سمجھایا شیلا دیکشت کا تعاون
پی سی چاکو کی جانب سے آنجہانی اور سابق وز یراعلیٰ شیلا دیکشت پر اٹھائے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے پون کھیڑا نے  پارٹی میں انکی شراکت اور تعاون کو شمار کرایا۔ شیلا دکشت کے قریبی رہے کانگرس لیڈر پون کھیڑا نے بھی چاکو پر نشانہ لگاتے ٹویٹ کیا کہ 2013 میں جب ہم ہارے تو کانگرس کو دہلی میں 24.55 فیصد ووٹ ملے تھے۔ شیلا جی 2015 کے انتخابات میں بالکل  شامل نہیں تھیں جب ہمارا ووٹ فیصد گر کر 9.7 فیصد ہو گیا۔2019 میں جب شیلا جی نے کمان سنبھالی تو کانگرس کا ووٹ فیصد پھر بڑھ کر 22.46 فیصد ہو گیا۔لیکن اس بار ووٹ فیصد کافی گر گیا۔



Comments


Scroll to Top