Latest News

پائل گھوش نے مہاراشٹر حکومت سے کیا سکیورٹی دینے کا مطالبہ، کہا- خوف میں جی رہی ہوں، انوراگ مجھے پہنچاسکتا ہے نقصان

پائل گھوش نے مہاراشٹر حکومت سے کیا سکیورٹی دینے کا مطالبہ، کہا- خوف میں جی رہی ہوں، انوراگ مجھے پہنچاسکتا ہے نقصان

نیشنل ڈیسک: فلم کے ہدایتکار انوراگ کشیپ کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کرنے والی اداکارہ پائل گھوش کو ممبئی پولیس پر اعتماد نہیں رہا  ہے۔ انہوں نے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو ایک خط لکھ کر اپنے وکیل اور اپنے لئے وائی زمرے کی سکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔

Anurag Kashyap | Latest and Breaking News on Anurag Kashyap | TNIE
پائل گھوش نے ، اپنے لئے سکیورٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے ، دعویٰ کیا کہ ملزم اسے نقصان پہنچا سکتا ہے۔ پائل کے وکیل نتن ستپوتے  نے ایک خط میں شیئر کیا ہے ، جس میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ ملزم آزاد گھوم رہا ہے اور ابھی تک اسے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ وہ ثبوتوں کے چھیڑ چھاڑ  بھی کرسکتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ خوف سے زندگی گزار رہی ہیں اور ان  کی زندگی محفوظ نہیں ہے۔

Payal Ghosh writes to Maharashtra Home Minister seeking Y-level security -  Bhaskar Live English News
اس سے قبل ، پائل نے قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) کے سامنے انوراگ کشیپ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔ گھوش نے ہرل میں مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و بااختیار رامداس اٹھاولے کے ساتھ مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے بھی ملاقات کی تھی اور ہدایت کار کے خلاف کارروائی کی اپیل کی تھی۔

Actress Payal Ghosh meets Maharashtra governor seeking Y category security  - Suggest the best
واضح رہے کہ پائل نے 22 ستمبر کو انوراگ کے خلاف ممبئی میں ایف آئی آر درج  کرائی تھی۔ اپنی شکایت میں ، انہوں نے الزام لگایا ہے کہ انوراگ نے 2013 میں ان  کی عصمت دری کی تھی  ، حالانکہ فلمساز نے ان کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے  انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔



Comments


Scroll to Top