Latest News

ضروری ادویات کی قیمتوں میں کٹوتی سے مریضوں کو ہر سال 3,788  کروڑ روپے کی بچت : حکومت

ضروری ادویات کی قیمتوں میں کٹوتی سے مریضوں کو ہر سال 3,788  کروڑ روپے کی بچت : حکومت

بزنس ڈیسک: نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی(این پی پی اے)نے ضروری ادویات کی قومی فہرست (این ایل ای ایم)2022 کے تحت 928 ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کی ہے اور 3,200 سے زیادہ نئی ادویات کی خوردہ قیمتیں مقرر کی ہیں۔ اس کی وجہ سے ادویات کی قیمتوں میں اوسطا 17 فیصد کی کمی آئی ہے جس کے نتیجے میں مریضوں کو ہر سال تقریبا 3,788 کروڑ روپے کی بچت ہوتی ہے۔
سستی ادویات کی فراہمی کے لیے حکومت کی پہل 
حکومت نے ادویات کو سستی بنانے کے لیے کئی اسکیمیں شروع کی ہیں:
پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (PMBJP)  جن اوشدھی کیندروں کے ذریعے معیاری ادویات 50-80  فیصد کم قیمتوں پر دستیاب کرائی جا رہی ہیں۔
AMRIT (علاج کے لیے سستی ادویات اور قابل بھروسہ امپلانٹس)اسکیم  کینسر، امراض قلب اور سرجیکل امپلانٹس جیسی اہم ادویات پر 50  فیصد تک رعایت دی جارہی ہے۔
فری ڈرگس سروس انیشیٹو - حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی مدد فراہم کر رہی ہے تاکہ مریض صحت عامہ کے مراکز پر مفت ادویات حاصل کر سکیں۔
فری ڈرگس سروس انیشیٹو کے تحت مختلف سطحوں پر مفت ادویات
106 ادویات:  ذیلی صحت مرکز کی سطح پر
172 ادویات:  پرائمری ہیلتھ سینٹر (PHC) کی سطح پر
300 ادویات: کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (CHC) کی سطح پر
318 ادویات:سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کی سطح پر
381 ادویات:   ضلع  ہسپتال کی سطح پر
جن اوشدھی یوجنا کی توسیع
فی الحال، PMBJP اسکیم کے پروڈکٹ پورٹ فولیو میں 2,047 ادویات اور 300 جراحی، طبی استعمال کی اشیا اور آلات شامل ہیں۔ اس ہدف کو 31 مارچ تک 2,100 ادویات اور 310 سرجیکل پروڈکٹس تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔
این پی پی اے کی طرف سے شیڈول اور نان شیڈول دونوں ادویات کی قیمتوں کی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ مریضوں کو سستی قیمتوں پر ضروری ادویات مل سکیں۔
 



Comments


Scroll to Top