Latest News

کیجریوال نے عوام کے دباؤمیں دی کنہیاکمار پر مقدمہ چلانے کی منظوری: پرکاش جاوڈیکر

کیجریوال نے عوام کے دباؤمیں دی کنہیاکمار پر مقدمہ چلانے کی منظوری: پرکاش جاوڈیکر

نیشنل ڈیسک :بی جے پی نے جمعہ کو کہا کہ عوام کے دبا کی وجہ سے دہلی حکومت کو کنہیا کمار اور 9 دیگر کے خلاف جے این یو غداری کے معاملے میں مقدمہ چلانے کی منظوری دینی پڑی۔ پارٹی کے سینئر لیڈر پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اسے تین سال لٹکائے رکھا، لیکن عوام کے سامنے آخر کار انہیں جھکنا پڑاانہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا، '' عوام کے دبا میں، آخر کار دہلی حکومت کو جے این یو معاملے میں مقدمہ چلانے کی اجازت دینے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔ تین سال تک اروند کیجریوال اسے ٹالتے رہے لیکن انہیں عوام کے سامنے جھکنا پڑا۔

PunjabKesari
بتادیں کہ گزشتہ روز دہلی حکومت نے غداری کے چار سال پرانے ایک معاملے میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبا یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اور 9 دوسرے لوگوں پر مقدمہ چلانے کے لئے دہلی پولیس کی منظوری دیدی۔پولیس نے 2016 کے اس معاملے میں کنہیا کمار کے ساتھ ہی جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد اور انربان بھٹاچاریہ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی  ۔

PunjabKesari
پولیس نے کہا تھا کہ ملزمان نے 9 فروری، 2016 کو جے این یو کے احاطے میں ایک پروگرام کے دوران جلوس نکالا اور وہاں مبینہ طور پر لگائے گئے ملک مخالف نعروں کی حمایت کی تھی
 



Comments


Scroll to Top