سانبہ: جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ ہفتے کے روز، پولیس نے یہاں کے گاوں چلیاڑی سے 500 گرام ہیروئن برآمد کی، جو پاکستان سے ڈرون کے ذریعے بھیجی گئی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق یہ برآمدگی اس وقت کی گئی جب مقامی پولیس اور اسپیشل آپریشن گروپ نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن کیا۔ گاوں کے ایک رہائشی نے بتایا کہ آدھی رات کے کچھ دیر بعد ایک مشکوک ڈرون نے گاو¿ں کے قریب پیلے رنگ کا ایک پیکٹ گرایا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور پیکٹ کو قبضے میں لے لیا۔

پیکٹ کی جانچ پڑتال کے بعد اس میں تقریباً 500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کی اسمگلنگ کے پیچھے پاکستان کی کوئی سازش ہوسکتی ہے، معاملے کی گہرائی سے تفتیش کی جارہی ہے۔
