Latest News

پاکستان نے اقوام متحدہ سے کی پرینکاچوپڑہ کی شکایت،گڈوِل  ایمبیسڈر عہدے سے ہٹانے کی مانگ کی

پاکستان نے اقوام متحدہ سے کی پرینکاچوپڑہ کی شکایت،گڈوِل  ایمبیسڈر عہدے سے ہٹانے کی مانگ کی

آرٹیکل 370 منسوخ ہونے کے بعد پاکستان پوری طرح بوکھلایا ہوا ہے ۔ اب پاکستان نے  بالی وڈ اداکارہ  پرینکا چوپڑہ کی شکایت اقوام متحدہ سے کی ہے ، جس میں اداکارہ پرینکا چوپڑہ کو اقوام متحدہ کے گڈوِل ایمبیسڈر کے عہدے سے ہٹانے کی مانگ کی  گئی ہے ، تاکہ دونوں ایٹمی طاقت سے لیس ممالک کے   درمیان کو ئی کشیدگی نہ بڑھے ۔
 پاکستان کے وزیر شیرین مزاری نے اقوام متحدہ سے شکایت کی ہے کہ پرینکا چوپڑہ کو فوراً ایمبیسڈر عہدے سے ہٹایا جانا چاہئے ، کیونکہ وہ کشمیر پر ہندوستان کے رُ خ کی حمایت کرتی ہیں۔پرینکا چوپڑہ نے عوامی طور پر ہندوستان کی مبینہ حمایت کی ہے اور ہندوستانی وزیر دفاع کی طرف سے پاکستان کو لاحق ایٹمی خطرے کی بھی حمایت کی  ہے ۔ انہوںنے کہا کہ یہ امن کے اصولوں کے خلاف ہے ، اس لئے پرینکا چوپڑہ کو اقوام متحدہ کے امن کے سفیر(ایمبیسڈر) عہدے سے ہٹایا جانا چاہئے۔
 انہوںنے  خط میں کہاکہ ' کشمیر پر یو این ایس سی(یونائیٹڈنیشنل  سکیورٹی کونسل  )  پرستاؤ کی مودی حکومت کی طرف سے خلاف ورزی  کے لئے انکی حمایت اور ایٹمی جنگ کی حمایت '' اقوام متحدہ کی اعتمادیت کو کمزور کرتی ہے ۔
بتادیں کہ  10اگست کو بیوٹیشین کے لاس اینجلس میں ایک عوامی تقریب میں پاکستانی خاتون نے پرینکا چوپڑہ پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ کو بڑھاوادینے کا الزام لگایا تھا ۔بالاکوٹ  میں 26فروری کو ہوئی فضائیہ کی کارروائی کے لئے ہندوستانی فوجیوں کی تعریف میں پرینکا چوپڑہ کے لکھے ایک ٹویٹ کو یاد کرتے ہوئے عائشہ ملک نام کی لڑکی نے کہا تھا کہ '' آپ امن کے لئے اقوام متحدہ کی سفیر ہیں اور آپ پاکستان کے خلاف ایٹمی جنگ کیلئے ہندوستان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔
جواب میں اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے  کہا کہ تھا کہ ' وہ جنگ کی شوقین نہیں ہیں ، لیکن محب وطن ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top